Vinkmag ad

ہر ساتویں شخص کا مرض کیا ہے

ہرساتویں شخص کا مرض کیا ہے

ایک اندازے کے مطابق ہم اپنی زندگی کا ایک تہائی حصہ نیند میں گزاردیتے ہیں۔ یہ ہمیں تازہ دم کرتی اورباقی دو تہائی وقت میں کام کرنے میں مدد دیتی ہے۔ تاہم بہت سے لوگ پرسکون اور میٹھی نیند کی نعمت سے محروم ہوتے ہیں۔ انہیں یا توبہت کم نیند آتی ہے یا رات کو سوتے وقت بار باران کی آنکھ کھل جاتی ہے۔ کچھ تو ایسے بھی ہیں جنہیں نیند ہی نہیں آتی اور ان کی راتیں کروٹیں بدلتے اور وال کلاک کی ٹِک ٹِک سنتے گزرجاتی ہیں۔ ایک اندازے کے مطابق دنیا بھر میں ہرساتواں شخص نیند کی کمی کے مسئلے سے دوچار ہے۔

نیند کیوں نہیں آتی

بے خوابی اس کیفیت کو کہیں گے جس میں ایک فرد پرسکون طریقے سے سونے کے قابل نہیں ہوتا۔ یہ مدت ایک رات سے لے کر چند ہفتوں‘ مہینوں یا سالوں تک برقرار رہ سکتی ہے۔اس کی عمومی وجوہات درج ذیل ہیں

٭نفسیاتی مسائل مثلاً خوف ،ذہنی دباؤ، بے چینی، کام کے مسائل اورغیرمطمئن زندگی وغیرہ۔

٭سونے کی جگہ آرام دہ نہ ہونا۔

٭نیند کے لئے دواؤں کا زیادہ استعمال۔

٭رات کو باربار پیشاب آنا۔

٭ڈراؤنے خواب ، نیند میں چلنا۔

٭دماغی چوٹ یا کوئی دماغی مرض۔

٭کسی عزیز کی موت کا صدمہ۔

اچھی نیند کیسے پائیں

٭رات کا کھانا سونے سے کم از کم دوگھنٹے پہلے کھائیں۔

٭سونے سے قبل چائے، قہوہ اور سگریٹ نوشی سے پرہیز کریں۔

٭رات کو جلدی سونے اور صبح جلدی اٹھنے کو معمول بنائیں۔ اس کے علاوہ روزانہ ایک ہی وقت پرسونے اورجاگنے کی عادت اپنائیں۔

٭ایسی تمام چیزیں کمرے سے نکال دیں جونیند میں خلل کا باعث بن سکتی ہوں۔ اندھیرے میں سونے کی کوشش کریں اورکمرے کا درجہ حرارت بھی نارمل رکھیں۔

٭اپنے بیڈ روم میں ٹی وی، کمپیوٹر وغیرہ نہ رکھیں۔

٭بہت زیادہ سخت یا ضرورت سے زیادہ نرم بستر نیند کو متاثرکرتا ہے۔ آرام دہ بستر کا انتخاب کریں۔

٭نیند نہ آرہی تو کوئی کتاب پڑھ لیں۔

٭ بلا شبہ ہم طرح طرح کے مسائل میں گھرے ہوتے ہیں لیکن انہیں ہمہ وقت ذہن پر سوارنہ کریں۔ اگردفتر میں کوئی پریشانی ہے تو اسے دفتر میں ہی چھوڑ کر آئیں۔ اسی طرح سونے کے لئے بستر پر جانے سے قبل اپنے ذہن کو تمام پریشانیوں اور تفکرات سے آزاد کرلیں۔

٭تمام کام وقت پرکرنے کی کوشش کریں۔

٭سونے سے قبل چہل قدمی کومعمول بنائیں۔

٭اکثرصورتوں میں بے خوابی کی وجہ کوئی بیماری یا نفسیاتی مسائل ہوتے ہیں۔ ایسے حالات میں دوا کے استعمال یا نفسیاتی الجھنوں کودورکرنے سے افاقہ ہوتا ہے۔

insomnia, neend na aaye tou kya karein, causes behind insomnia

Vinkmag ad

Read Previous

کھجور کی مزیدارگلوٹن فری ٹافی

Read Next

Curb unhealthy habits to ease stomach problems

Leave a Reply

Most Popular