Vinkmag ad

انگلینڈ میں سی سیکشن سے پیدا ہونے والے بچوں کی تعداد میں اضافہ

انگلینڈ میں سی سیکشن سے پیدا ہونے والے بچوں کی تعداد میں اضافہ- شفا نیوز

نیشنل ہیلتھ سروس (این ایچ ایس) کے مطابق انگلینڈ میں سی سیکشن سے پیدا ہونے والے بچوں کی تعداد میں اضافہ ہو رہا ہے۔ این ایچ ایس کے مطابق برطانیہ میں ہر چار میں سے ایک بچہ بڑے آپریشن سے پیدا ہوتا ہے۔

بحیثیت مجموعی 2023-2024 میں 225,762 زچگیاں سیزیرین کے ذریعے ہوئیں۔ یہ تعداد کل چگیوں کا 42 فیصد بنتی ہے۔ ان میں سے 99,783 زچگیاں اپنی مرضی سے تھیں جبکہ 125,979 کو ایمرجنسی سیزیرین کے طور پر کیا گیا۔ دس سال پہلے 2013-2014 میں 166,081 زچگیاں، یعنی 26 فیصد سیزیرین کے ذریعے ہوئیں۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ سی سیکشن کی بڑھی ہوئی شرح کا تعلق حمل کی پیچیدگیوں سے ہے۔ ان میں ماں کی عمر کا زیادہ ہونا اور موٹاپا نمایاں ہیں۔ کچھ مائیں غیر طبی وجوہات کی بنا پر بھی سی سیکشن کا انتخاب کرتی ہیں۔

ماہرین زچہ و بچہ کے مطابق ماں کی عمر بڑھنے سے سی سیکشن کا امکان بھی بڑھ جاتا ہے۔ 39 سال سے زائد عمر کی خواتین میں یہ بہت عام ہے۔ اس کے برعکس 30 سال سے کم عمر کی زیادہ تر خواتین کے ہاں زچگیاں عموماً فطری ہوتی ہیں۔

اس سے قبل میٹرنٹی یونٹس کو قدرتی طریقے سے پیدائش کو فروغ دینے کی ہدایت کی جاتی تھی۔ ان سے کہا جاتا تھا کہ سی سیکشن کی شرح کو 20 فیصد تک رکھیں۔ تاہم اب این ایچ ایس کی ہدایت کے مطابق خواتین کو پہلے سے منصوبہ بند سی سیکشن کا حق حاصل ہے، بشرطیکہ وہ محفوظ ہو۔ اس سے بھی انگلینڈ میں سی سیکشن کی شرح میں اضافہ ہوا۔

Vinkmag ad

Read Previous

او میگا-6 فیٹی ایسڈز کا زیادہ استعمال کولون کینسر کا سبب

Read Next

پاکستان فوڈ اینڈ ڈرگ اتھارٹی کے قیام کا فیصلہ

Leave a Reply

Most Popular