Vinkmag ad

پاؤں دن میں کتنی بار اور کس طرح دھونے چاہییں؟

پاؤں دن میں کتنی بار اور کس طرح دھونے چاہییں – شفا نیوز

ماہرین صحت کے مطابق، پیروں کے تلووں میں پسینے کے غدود زیادہ ہوتے ہیں۔ ان کی تعداد فی مربع سینٹی میٹر 600 کے قریب ہوتی ہے۔ پسینے میں موجود نمکیات، گلوکوز اور دیگر مادے بیکٹیریا کی افزائش کے سبب بو پیدا کرتے ہیں۔ امریکہ کے ادارے سی ڈی سی کے مطابق روزانہ پاؤں دھونا ضروری ہے۔ تاہم سوال یہ ہے کہ پاؤں دن میں کتنی بار اور کس طرح دھونے چاہییں؟

ایک تحقیق کے مطابق جو لوگ روزانہ دو بار پاؤں دھوتے ہیں، ان کے پیروں میں بیکٹیریا کی تعداد 8,800 فی مربع سینٹی میٹر ہوتی ہے۔ اس کے برعکس، جو افراد ایک دن چھوڑ کر پاؤں دھوتے ہیں، ان کے پیروں میں بیکٹیریا کی تعداد 10 لاکھ سے بھی زیادہ ہوتی ہے۔

یونیورسٹی آف ہل کی ماہر ہولی ولکنسن کے مطابق، انگلیوں کے درمیان کا حصہ زیادہ نم اور گرم ہوتا ہے۔ اس کی وجہ سے وہاں جراثیم کی مقدار زیادہ ہوتی ہے۔ جوتے اور موزے پیروں کی جلد پر نمی کا سبب بنتے ہیں۔ ان سے بھی جراثیم کی افزائش زیادہ ہوتی ہے۔

وہ اس بات کی بھی وضاحت کرتی ہیں کہ پاؤں دن میں کتنی بار دھونے چاہییں۔ ان کے مطابق ذیابیطس کے مریضوں کو روزانہ پاؤں دھونے چاہئیں۔ اگر آپ کو کوئی خاص عارضہ نہیں تو ہر دوسرے دن پاؤں دھونا کافی ہو سکتا ہے۔ تاہم اگر آپ زیادہ ورزش کرتے ہیں تو آپ کو پاؤں دھونے کی عادت زیادہ باقاعدگی سے ڈالنی چاہیے۔

پاؤں دھونے کا طریقہ بھی بہت اہم ہے۔ صرف پانی بہانے سے صفائی مکمل نہیں ہوتی۔ صابن کے ساتھ پیروں کو اچھی طرح دھونا ضروری ہے۔ بہتر یہ ہے کہ روزانہ دو بار صابن اور پانی سے پاؤں دھوئیں۔ خاص طور پر انگلیوں کے درمیان صفائی پر دھیان دینا چاہیے۔

Vinkmag ad

Read Previous

ایج سپاٹس (لیور سپاٹس)

Read Next

پاکستان میں روزانہ 675 نوزائیدہ اور 27 ماؤں کا انتقال، ڈبلیو ایچ او

Leave a Reply

Most Popular