Vinkmag ad

آپ کے مشروب میں کتنا مائیکرو پلاسٹک ہے؟

آپ کے مشروب میں کتنا مائیکروپلاسٹک ہے۔ شفا نیوز

پلاسٹک کے بہت ہی چھوٹے ذرات ہمارے کھانے، پانی، یہاں تک کہ ہوا میں بھی پائے جاتے ہیں۔ یہ مائیکرو پلاسٹک انسانی جسم کے اندر بہت گہرائی تک رسائی حاصل کر چکے ہیں۔ پلاسٹک کی بوتلوں کا پانی اس کا اہم ذریعہ ہے۔ تاہم یہ معلوم کرنا بہت مشکل ہے کہ آپ کے مشروب میں کتنا مائیکرو پلاسٹک موجود ہے؟

یونیورسٹی آف برٹش کولمبیا کے محققین نے اس کا ایک حل تلاش کر لیا ہے۔ انہوں نے اس کے لیے ایک جدید اور کم لاگت آلہ تیار کیا ہے۔ یہ پانی کی بوتلوں میں پلاسٹک کے ذرات کی درستگی سے پیمائش کر سکتا ہے۔ آلہ ڈاکٹر تیانکسی یانگ نے تیار کیا ہے جو لینڈ اینڈ فٖوڈ سسٹم کے اسسٹنٹ پروفیسر ہیں۔

ان کا تیار کردہ آلہ چھوٹا اور بائیوڈیگریڈیبل ہے۔ ڈیوائس کو مائع کی ایک قطرے سے بھی کم مقدار درکار ہوتی ہے۔ یہ ایک پورٹیبل ڈیوائس ہے جو 50 نینو میٹر سے 10 مائیکرون تک چھوٹے ذرات کا پتہ لگا سکتی ہے۔ اس کے نتائج بھی منٹوں میں فراہم ہوتے ہیں۔ یہ استعمال میں انتہائی آسان ہے جس کے لیے کسی تکنیکی مہارت کی ضرورت نہیں۔ روایتی طور پر اس کے لیے تکنیکی مہارت اور مہنگے آلات درکار ہوتے ہیں۔ ڈاکٹر تیانکسی یانگ کے مطابق اس سے ہماری صحت اور ماحولیاتی نظام کی حفاظت میں مدد ملے گی۔

ماہرین صحت کا کہنا ہے کہ پانی کو دو سے پانچ منٹ تک اُبال کر فلٹر کرنے سے 80 فیصد مائیکرو پلاسٹک کم ہو جاتا ہے۔

Vinkmag ad

Read Previous

7 سرکاری لیبز منکی پاکس کی ٹیسٹنگ کے لیے منظور

Read Next

ذیابیطس کے مفت علاج کے لیے 3000 کلینکس کا نیٹ ورک

Leave a Reply

Most Popular