Vinkmag ad

قبل از وقت موت اور ہارٹ اٹیک سے بچاؤ: روزانہ کتنے قدم چلنا ضروری؟

قبل از وقت موت اور ہارٹ اٹیک سے بچاؤ- شفا نیوز

ماہرین صحت کے مطابق پیدل چلنا قبل از وقت موت اور ہارٹ اٹیک کے خطرے سے بچاتا ہے۔ تاہم یہ سوال اہم ہے کہ اس کے لیے روزانہ کتنے قدم چلنا ضروری ہے۔ اس کا جواب سپین میں ہونے والی ایک نئی تحقیق میں سامنے آیا۔ تحقیق غرناطہ یونیورسٹی کی طرف سے کی گئی ہے۔ اس  میں ایک لاکھ 10 ہزار سے زائد افراد پر 12 تحقیقی رپورٹس کا تجزیہ کیا گیا۔

1960 کی دہائی میں یہ تصور سامنے آیا کہ اچھی صحت کے لیے روزانہ 10 ہزار قدم چلنا چاہیے۔ نئی تحقیق میں پہلی بار یہ بات سامنے آئی کہ قبل از وقت موت کا خطرہ کم کرنے کے لیے روزانہ 7 سے 8 ہزار قدم چلنا بھی کافی ہے۔ 8 ہزار قدم اوسطاً 6.4 کلو میٹر چہل قدمی کے برابر ہوتے ہیں۔ تحقیق میں یہ بات بھی سامنے آئی کہ اس میں چلنے کی رفتار بھی اہم ہے۔ سست چلنے کے بجائے تیز چلنا صحت کے لیے زیادہ اچھا ہے۔

محققین کے مطابق اس کا یہ مطلب ہر گز نہیں کہ اس سے زیادہ نہیں چلنا چاہیے۔ ہر فرد کے لیے روزانہ 10 ہزار قدم چلنا مشکل ہوتا ہے۔ تاہم بتدریج ان کی تعداد بڑھائی جا سکتی ہے۔

Vinkmag ad

Read Previous

ایکرومیگالی: اعضاء کی غیر معمولی بڑھوتری

Read Next

جنوبی ایشیاء کے لوگوں کو ٹائپ 2 ذیابیطس کا خطرہ زیادہ کیوں؟

Leave a Reply

Most Popular