ہیومن آرگن ٹرانسپلانٹ اتھارٹی (ہوٹا) نے اسلام آباد کے نجی ہسپتال کو کڈنی ٹرانسپلانٹ فوری روکنے کا حکم دیا ہے۔ وزارت صحت کے مطابق میکس ہیلتھ ہسپتال ایویلوایشن کمیٹی تشکیل دینے میں ناکام رہا۔ یہ کمیٹی تشکیل نہ دینا ہوٹا ایکٹ 2010 کی سنگین خلاف ورزی ہے۔ پیوندکاری میں بے قاعدگیوں پر انکوائری کے لیے ایک کمیٹی بھی تشکیل دی گئی ہے. کمیٹی 13 دسمبر تک اپنی رپورٹ اور سفارشات پیش کرے گی۔ ہوٹا کے مطابق اس معاملے میں ملوث افراد کے خلاف سخت تادیبی کارروائی کی جائے گی۔
اسلام آباد کے نجی ہسپتال کو پیوندکاری روکنے کا حکم باقی اداروں کے لیے تنبیہہ ہے۔ وزارت صحت کے مطابق اسلام آباد کے 20 ہسپتالوں کو 30 نومبر تک ایویلوایشن کمیٹی تشکیل دینے کی ہدایت دی گئی تھی۔
Tags: کڈنی ٹرانسپلانٹ