بنگلہ دیش میں ایک دیہی علاقے داؤدکندی، کوملّا کی ہوسنی آرا بیگم گزشتہ 35 سال سے مفت زچگی خدمات فراہم کر رہی ہیں۔ یہ سلسلہ انہوں نے اپنی ساس کی ترغیب سے شروع کیا۔ ان کی یہ خدمت آج بھی اسی لگن اور خلوص کے ساتھ جاری ہے۔
ہوسنی آرا نے اب تک 11 ہزار سے زائد بچوں کی محفوظ نارمل ڈیلوری کرائی۔ حیران کن بات یہ ہے کہ اس دوران کسی بھی ماں کی جان نہیں گئی۔ مقامی خواتین انہیں اپنی قابلِ اعتماد دوست سمجھتی ہیں۔
ہوسنی آراء بیگم نے اپنی بیماری کو کبھی ضرورت مند خواتین کی مدد کی راہ میں حائل نہیں ہونے دیا۔ طویل عرصے سے جاری مفت زچگی خدمات کے باوجود انہیں کبھی کسی اعزاز سے نوازا نہیں گیا۔
ماہرین کے مطابق گھروں میں ڈیلیوری اکثر خطرناک ثابت ہوتی ہے۔ اس کا بڑا سبب یہ ہے کہ کوئی پیچیدگی سامنے آنے پر خاتون کو بروقت ہسپتال پہنچانا مشکل ہوتا ہے۔ مزدی برآں بہت سی دائیاں مناسب حد تک تربیت یافتہ بھی نہیں ہوتیں۔ اس لیے حاملہ خواتین کو چاہیے کہ ہسپتال یا تربیت یافتہ دایہ کی نگرانی میں ہی ڈیلیوری کرائیں۔