Vinkmag ad

پاکستان میں ہیٹ ویوز پبلک ہیلتھ ایمرجنسی قرار

پاکستان میں ہیٹ ویوز پبلک ہیلتھ ایمرجنسی قرار- شفا نیوز

ماہرین کے مطابق پاکستان میں ہیٹ ویوز اب معمول کی ایک موسمی تبدیلی نہیں رہی۔ ان کے بقول یہ اب پبلک ہیلتھ ایمرجنسی بن چکی ہیں۔

اپریل 2025 میں ملک کے مختلف حصے غیر معمولی گرمی کی لپیٹ میں آ گئے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق، اپریل 2025 گزشتہ 65 برسوں میں دوسرا گرم ترین مہینہ رہا۔ سندھ کے ضلع شہید بینظیر آباد میں درجہ حرارت 17 اپریل کو 49 ڈگری سینٹی گریڈ تک جا پہنچا۔ گرمیوں کا آغاز وقت سے پہلے اور زیادہ شدت کے ساتھ ہو رہا ہے۔

محکمہ موسمیات کے ڈپٹی ڈائریکٹر محمد عرفان ورک کے مطابق، پاکستان میں پچھلے دو سال سے بہار کا موسم محسوس ہی نہیں ہورہا۔ اپریل، جو پہلے ایک معتدل مہینہ ہوتا تھا، اب مسلسل گرم تر ہوتا جا رہا ہے۔

کلائمامیٹر کی ایک رپورٹ کے مطابق بھارت اور پاکستان میں ہیٹ ویوز غیرمعمولی طور پر جلد آ رہی ہیں۔ ان کا اثر غریب طبقے پر سب سے زیادہ پڑ رہا ہے۔ شدید گرمی برداشت کی حدود کو چھو رہی ہے۔ پاکستان میں ہیٹ ویو کے باعث متعدد اموات بھی رپورٹ ہوئی ہیں۔

Vinkmag ad

Read Previous

جعلی ادویات کی روک تھام کے لیے جدید بارکوڈ نظام کا اعلان

Read Next

نوجوانوں میں بڑھتے غذائی مسائل، سوشل میڈیا بھی قصور وار

Leave a Reply

Most Popular