پاکستان میں جاری ہیٹ ویو 15 جون تک برقرار رہنے کا امکان ہے۔ ماہرِ موسمیات منور سلیم کھوکھر کے مطابق گرمی کی شدت 12 جون کو ختم ہونے کی خبریں درست نہیں۔
انہوں نے بتایا کہ 15 جون کے بعد درجہ حرارت میں 4 سے 5 ڈگری سینٹی گریڈ تک کمی آئے گی۔ اس سے ہیٹ ویو میں واضح کمی ہو گی۔ وسطی پنجاب، لاہور، خیبرپختونخوا اور بلوچستان میں موسم نسبتاً بہتر ہو جائے گا۔ منور سلیم کے مطابق 21 جون کے بعد ملک بھر میں موسم خوشگوار ہو جائے گا۔ اسلام آباد میں ٹھنڈ کا احساس ہو سکتا ہے۔
Tags: پاکستان میں ہیٹ ویوز