Vinkmag ad

ناشتے میں دل کی صحت کیلئے زیادہ مؤثر مشروبات

A warm cup of green tea placed on a table, symbolizing a heart-healthy morning drink.

دل کی صحت اور لمبی عمر کے لیے کچھ مشروبات خاص طور پر مفید ہیں۔ ماہرین کے مطابق سبز چائے، کافی، لیموں پانی، بیریز، بادام والا دودھ اور تازہ اورنج جوس اس حوالے سے اہم ہیں۔ یہ شریانوں کو بہتر اور کولیسٹرول کو متوازن رکھتے ہیں۔ ماہرین کے مطابق ناشتے میں یہ مشروبات شامل کرنے سے دن کا آغاز توانائی اور صحت بخش ہے۔

ماہرین کے مطابق سبز چائے خون کی نالیوں کو مضبوط اور کولیسٹرول کو کم کرتی ہے۔ کافی دل کی شریانوں کی کارکردگی بہتر اور سٹروک کے خطرہ کم کرتی ہے۔ لیموں پانی وٹامن سی سے بھرپور، اور دل کی شریانوں کے لیے مفید ہے۔ بیریز میں موجود اینٹی آکسیڈنٹس شریانوں کی لچک بڑھاتے ہیں۔

ان کا کہنا ہےکہ بادام والا دودھ دل دوست چنائی سے بھرپور ہے۔ تازہ اورنج جوس دل کی شریانوں کی صحت بہتر بنانے اور بلڈ پریشر کم کرنے میں مددگار ہے۔ زیادہ میٹھے جوس دل کے لیے نقصان دہ ہو سکتے ہیں۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ ناشتے میں جوس کی بجائے پورے پھل شامل کرنا زیادہ مفید ہے۔

Vinkmag ad

Read Previous

بچوں میں مائیوپیا کی رفتار سست کرنے والی نئی عینک کی منظوری

Read Next

Acromegaly: Enlarged Hands, Feet, and Face

Leave a Reply

Most Popular