Vinkmag ad

دل کی عمر واپس لائی جا سکتی ہے، تحقیق

دل کی عمر واپس لائی جا سکتی ہے، تحقیق-شفا نیوز

نیشنل یونیورسٹی آف سنگاپور کے سائنس دانوں نے ایک اہم کامیابی حاصل کی ہے۔ انہوں نے دریافت کیا ہے کہ دل کی عمر بڑھنے کا عمل واپس پلٹایا جا سکتا ہے۔ یہ تحقیق 12 جون 2025 کو جریدے "نیچر مٹیریلز” میں شائع ہوئی۔

سائنس دانوں نے ایک نیا حیاتیاتی مادہ تیار کیا، جسے ڈی سیفر (DECIPHER) کا نام دیا گیا ہے۔ یہ مادہ دل کے قدرتی ٹشو اور ایک خاص جیل کو ملا کر بنایا گیا ہے۔ نئی تکنیک دل کے خلیوں کے اردگرد موجود ڈھانچے اور کیمیائی اشاروں کو بہتر بناتی ہے۔

جب عمر رسیدہ خلیے نوجوان خلیوں جیسے حالات میں رکھے گئے، تو وہ انہی کی طرح کام کرنے لگے۔ ان کی جینیاتی سرگرمیوں میں بھی واضح بہتری آئی۔ محققین نے یہ بھی دیکھا کہ نوجوان خلیے اگر بوڑھے ماحول میں رکھے جائیں، تو وہ جلدی خراب ہو جاتے ہیں۔ اس لیے دل کی عمر واپس لانے کے لیے، صرف خلیوں کو ہی نہیں بلکہ ان کے اردگرد کے ماحول کو بہتر بنانا بھی ضروری ہے۔

ڈی سیفر کو صرف دل ہی نہیں، بلکہ جلد، گردے اور جگر جیسے دیگر ٹشوز کی تحقیق میں بھی ایک مفید پلیٹ فارم کے طور پر استعمال کیا جا سکتا ہے۔ یہ فائبروسس اور کینسر جیسے امراض میں بھی نئی تحقیق کا ذریعہ بن سکتا ہے۔

Vinkmag ad

Read Previous

سادہ مسکراہٹ، مہنگے بوٹاکس پر بھاری

Read Next

ایم ڈی کیٹ 2025 کی تاریخ کا اعلان کر دیا گیا

Leave a Reply

Most Popular