Vinkmag ad

پیٹ کی چربی گھٹانے کیلئے متوازن غذا اور ورزش سب سے مؤثر، تحقیق

A wooden table displays an assortment of healthy foods alongside exercise equipment, promoting wellness and fitness.

ماہرین کے مطابق پیٹ کی چربی کم کرنے میں متوازن غذا اور باقاعدہ ورزش سب سے مؤثر ہیں۔ یہ بات برطانیہ میں کی گئی ایک تحقیق میں سامنے آئی ہے۔

تحقیق میں 7200 افراد کو سات سال تک فالو کیا گیا۔ نتائج میں ظاہر ہوا کہ صحت بخش غذا اور ورزش کرنے والوں میں مجموعی جسمانی چربی 1.9 کلوگرام کم ہوئی۔ اندرونی چربی بھی 150 گرام کم ہوئی۔ یہ کمی بالترتیب 7 فیصد اور 16 فیصد کے برابر ہے۔

محققین کے مطابق درمیانی عمر میں طرز زندگی میں چھوٹی مگر مستقل تبدیلیاں بہت مددگار ثابت ہوتی ہیں۔ یہ عادات نہ صرف وزن کنٹرول کرتی ہیں، بلکہ میٹابولک بیماریوں کے خطرے کو بھی کم کرتی ہیں۔ پیٹ کی چربی اور جلد کے نیچے جمع ہونے والی چربی کم ہونے سے فیٹی لیور کا خطرہ بھی گھٹتا ہے۔ تحقیق جاما نیٹ ورک میں شائع ہوئی ہے۔

Vinkmag ad

Read Previous

ایک سال سے کم عمر بچوں کے دماغ کی رسولی اب قابل علاج

Leave a Reply

Most Popular