Vinkmag ad

سرکاری ملازمین کے لیے ہیلتھ انشورنس سکیم زیر غور

سرکاری ملازمین کے لیے ہیلتھ انشورنس سکیم زیر غور- شفا نیوز

ملک میں وفاقی سرکاری ملازمین کے لیے ہیلتھ انشورنس سکیم متعارف کرانے کی تجویز زیر غور ہے۔ یہ بات وزیر مملکت برائے صحت مختار احمد ملک نے قومی اسمبلی کے اجلاس میں بتائی۔ ان کے مطابق سکیم کے تحت سہولیات کا تعین کرنے کے لیے سٹڈیز جاری ہیں۔ سکیم کی سمری وزارت خزانہ کے ذریعے وزیر اعظم آفس کو بھیج دی گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق سرکاری ملازمین کے لیے ہیلتھ انشورنس کی مجوزہ سکیم صحت سہولت پروگرام سے الگ ہو گی۔ اس کا مقصد ملازمین کو سرکاری اور نجی ہسپتالوں میں داخلے اور علاج کی سہولت فراہم کرنا ہے۔ تجویز کا ایک اہم پہلو سرکاری ملازمین اور ان کے زیر کفالت افراد کے لیے بغیر نقد ادائیگی (کیش لیس) طبی علاج کی فراہمی ہے۔ اس کے علاوہ ہیلتھ انشورنس کارڈ بھی جاری کیے جائیں گے۔

معاملہ ابھی زیر غور ہے اور اس کا انحصار مجاز اتھارٹی کی منظوری پر ہے۔ اگر سکیم منظور ہو جاتی ہے تو یہ وفاقی سرکاری ملازمین کے لیے ایک بڑی سہولت ہو گی۔

Vinkmag ad

Read Previous

گوگل سرچ میں صحت سے متعلق نئے اے آئی فیچرز شامل

Read Next

کراچی میں پہلا مقامی ایم پاکس کیس رپورٹ، سفری تاریخ کے بغیر مریض سامنے آگیا

Leave a Reply

Most Popular