محکمہ پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر پنجاب کے تحت آج سے ہیلتھ ویک کا اغاز ہو رہا ہے۔ اس کے تحت صوبے کے تمام ہسپتالوں میں صحت سے متعلق آگاہی فراہم کی جائے گی۔
راولپنڈی میں آٹھ بیماریوں کی مفت سکریننگ بھی کی جائے گی۔ ان میں ہیپاٹائٹس بی، سی اور ایچ آئی وی نمایاں ہیں۔ ٹی بی اور ذیابیطس کے مریضوں کے علاوہ حاملہ خواتین کا مفت معائنہ بھی کیا جائے گا۔ دو سال سے کم عمر بچوں کی مفت ویکسینیشن بھی کی جائے گی۔
ضلعی ہیلتھ اتھارٹی کے چیف ایگزیکٹو آفیسر ڈاکٹر آصف ارباب نیازی کے مطابق تمام ضلعی، تحصیلی ہیڈکوارٹر ہسپتال اور دیہی مراکز صحت اس کی سہولیات فراہم کریں گے۔ ضلعی ہیلتھ اتھارٹی کے دفاتر کو ’ہیلتھ ویک‘ کی سرگرمیوں کا مرکز بنایا گیا ہے۔
ہیلتھ ویک کا اغاز ایک مستحسن اقدام ہے۔ ڈاکٹر آصف نیازی نے عوام سے اپیل کی کہ اس سرگرمی میں بھرپور طور پر شرکت کریں۔