وفاقی وزیرصحت مصطفیٰ کمال نے کہا ہے کہ ہسپتالوں کا کچرا انسانی صحت کے لیے بڑا خطرہ بنتا جا رہا ہے۔ اگر اسے مناسب طریقے سے تلف نہ کیا جائے تو یہ بیماریوں کے پھیلاؤ کا باعث بنتا ہے۔ وہ اسلام آباد میں ایک تقریب سے خطاب کر رہے تھے۔ تقریب کا اہتمام انڈس ہسپتال اور ہیلتھ نیٹ ورک نے کیا تھا۔
اس موقع پر وزیر صحت نے 15 اضلاع میں طبی کچرے کی محفوظ تلفی کے لیے پیلی گاڑیاں فراہم کرنے کا اعلان کیا۔ وزیر صحت نے کہا کہ حکومت کی ترجیح لوگوں کو بیماریوں سے بچانا ہے۔ ہسپتالوں کا کچرا محفوظ طریقے سے ٹھکانے لگانا اس کا اہم حصہ ہے۔
Tags: ہسپتالوں کا کچرا