Vinkmag ad

موسمیاتی تبدیلی کے اثرات، محکمہ صحت کا منصوبہ

موسمیاتی تبدیلی کے اثرات، محکمہ صحت کا منصوبہ- شفا نیوز

محکمہ صحت خیبر پختونخوا نے موسمیاتی تبدیلی کے اثرات سے نپٹنے کے لیے ایک منصوبہ متعارف کرایا ہے۔ اس کا اعلان وزیر اعلیٰ کے مشیر احتشام علی نے کیا۔ منصوبے میں موسمیاتی تبدیلی سیل کا قیام بھی شامل ہے۔ منصوبے کی لاگت 315 ارب روپے ہے۔ ماہرین کے مطابق اس پر عمل نہ ہونے سے 2030 تک نقصان کا تخمینہ 5,541 ارب روپے ہے۔

تقریب سے ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل ہیلتھ سروسز ڈاکٹر شاہد یونس نے بھی خطاب کیا۔ انہوں نے کہا کہ آنے والی دہائیوں میں موسمیاتی تبدیلیوں کی وجہ سے مسائل میں شدید اضافہ متوقع ہے۔ اس سے صحت کے خطرات میں بھی اضافہ ہوگا۔ انہوں نے موسمیاتی تبدیلی کے اثرات سے نپٹنے کے لیے مالی وسائل کی فراہمی پر زور دیا۔

افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے انہوں نے کہا کہ موسمیاتی تبدیلیوں کا صحت سے گہرا تعلق ہے۔ ان تبدیلیوں نے ڈینگی اور ملیریا جیسی بیماریوں کو دور درز تک پھیلا دیا ہے۔ یہ ان علاقوں تک پہنچ گئی ہیں جہاں یہ پہلے نہیں پائی جاتی تھیں۔

منصوبہ ایویڈنس فار ہیلتھ پروگرام کی معاونت سے تیار کیا گیا ہے۔ برطانوی ہائی کمیشن کا یہ پروگرام نگہداشت صحت کے نظام میں بہتری کے لیے تکنیکی مدد فراہم کرتا ہے۔ اس کا بنیادی مقصد کمزور طبقوں، خصوصاً خواتین، بچوں اور بزرگوں کا تحفظ ہے۔

Vinkmag ad

Read Previous

ایکیوٹ مائیلوجینس لیو کیمیا: خون اور ہڈیوں کے گودے کا کینسر

Read Next

انیمیا سے عالمی نقصان 3 ارب ڈالر سے تجاوز کر گیا

Leave a Reply

Most Popular