خیبرپختونخوا میں موسمی انفلوئنزا کے کیسز میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔ محکمہ صحت نے اس تناظر میں تمام ہسپتالوں کیلئے الرٹ جاری کر دیا ہے۔ ہیلتھ افسران اور میڈیکل سپرنٹنڈنٹس سے کہا گیا ہے کہ مشتبہ H3N2 کیسز کے سیمپلز بلا تاخیر خیبر میڈیکل یونیورسٹی کی پبلک ہیلتھ ریفرنس لیبارٹری کو بھیجیں۔
ملک بھر میں انفلوئنزا سے ملتے جلتے انفیکشن کے 3 لاکھ 40 ہزار 856 مشتبہ کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔ ان میں 12 فیصد H3N2 کے تصدیق شدہ ہیں۔ اس کا زیادہ خطرہ بزرگ افراد، کم عمر بچوں، حاملہ خواتین، موٹے اور کمزور مدافعتی نظام والے افراد کو ہے۔
سرکاری ایڈوائزری میں علامات، علاج اور احتیاطی تدابیر کی تفصیل دی گئی ہے۔ لوگوں کو ہاتھ دھونے، کھانستے یا چھینکتے وقت منہ ڈھانپنے، ہجوم سے گریز اور بروقت ویکسین لگوانے کی ہدایت دی ہے۔
Tags: H3N2 فلو