Vinkmag ad

صحت کے بجٹ میں 16 فیصد کمی

صحت کے بجٹ میں 16 فیصد کمی- شفا نیوز

وفاقی حکومت نے سال 2025-26 کے لیے صحت کے بجٹ میں کمی کر دی ہے۔ مجموعی بجٹ 54.87 ارب سے گھٹ کر 46.10 ارب روپے کر دیا گیا ہے۔ یہ کمی تقریباً 16 فیصد بنتی ہے۔

غیر ترقیاتی اخراجات میں معمولی اضافہ ہوا ہے۔ یہ 27.86 ارب سے بڑھ کر 31.75 ارب روپے ہو گئے ہیں۔ ملازمین کے اخراجات کی مد میں 12.65 ارب رکھے گئے ہیں۔ ادارہ جاتی کاموں کے لیے 16.58 ارب مختص کیے گئے ہیں۔ گرانٹس کے لیے 1.2 ارب اور مشینری کے لیے 55 کروڑ روپے رکھے گئے ہیں۔

ترقیاتی بجٹ میں بڑی کٹوتی کی گئی ہے۔ پچھلے سال یہ 27 ارب تھا، جو اب 14.343 ارب روپے ہے۔ یعنی اس میں تقریباً 47 فیصد کمی آئی ہے۔ اس سال 21 منصوبوں کے لیے ترقیاتی رقم رکھی گئی ہے۔

جناح میڈیکل کمپلیکس، اسلام آباد کو 4 ارب روپے دیے گئے ہیں۔ ہیپاٹائٹس کنٹرول پروگرام کو 1 ارب روپے ملے ہیں۔ کینسر ہسپتال اور کریٹیکل کیئر منصوبوں کے لیے 90، 90 کروڑ روپے رکھے گئے ہیں۔ نیا کینسر ہسپتال بنانے کے لیے 1.7 ارب مختص کیے گئے ہیں۔ پولی کلینک میں دل اور پیتھالوجی کے شعبوں کے لیے 50 کروڑ رکھے گئے ہیں۔ داخلی راستوں پر نگرانی کے لیے 29 کروڑ 52 لاکھ روپے رکھے گئے ہیں۔ چار نئے بنیادی مراکز صحت کے لیے 36 کروڑ 47 لاکھ روپے دیے گئے ہیں۔ متعدی امراض کی لیبارٹری کے لیے 10 کروڑ روپے کا بجٹ ہے۔ نیشنل ہیلتھ سپورٹ پراجیکٹ کو 50 کروڑ روپے ملے ہیں۔

ماہرین صحت نے صحت کے بجٹ میں کٹوتی پر تشویش ظاہر کی ہے۔ ان کے مطابق متعدی اور غیر متعدی امراض بڑھ رہے ہیں۔ ایسے میں حکومت کو چاہیے کہ اس کے لیے زیادہ رقوم مختص کرے۔

Vinkmag ad

Read Previous

منہ پر ٹیپ لگا کر سونا خطرناک ہو سکتا ہے، ماہرین

Read Next

قربانی کا گوشت فریج میں کتنے دن محفوظ؟

Leave a Reply

Most Popular