Vinkmag ad

نسوار میں شدید نقصان دہ مادوں کا انکشاف

نسوار میں شدید نقصان دہ مادوں کا انکشاف- شفانیوز

سگریٹ، سگار اور حقے میں استعمال ہونے والا تمباکو دھواں پیدا کرتا ہے۔ تمباکو نوشی کی ایک قسم میں دھواں استعمال نہں ہوتا۔ پان، گٹکا اور نسوار اس کی بڑی مثالیں ہیں۔ ایک حالیہ تحقیق میں نسوار میں شدید نقصان دہ مادوں کی موجودگی کا انکشاف ہوا ہے۔

محققین نے نسوار کے نمونوں میں 85 کیمیائی مرکبات کی نشاندہی کی۔ ان میں نکوٹین، دھاتیں اور افلاٹوکسن کے اجزا پائے گئے۔ ان میں سے کچھ ایسے بھی ہیں جو سرطان کا باعث بن سکتے ہیں۔ نکوٹین تمام نمونوں میں سب سے عام جزو تھا۔

ریسرچ کے لیے نمونے پشاور، مردان، ہزارہ، کوہاٹ، ڈی آئی خان، بنوں اور مالاکنڈ ڈویژن سے لیے گئے۔ تحقیق کے لیے نسوار کے 14 بڑے برانڈز کو منتخب کیا گیا۔

ایک اندازے کے مطابق پاکستان کی 8 فیصد آبادی پان، گٹکا اور نسوار استعمال کرتی ہے۔ نسوار کا استعمال پورے ملک میں ہوتا ہے، تاہم خیبر پختونخوا میں یہ زیادہ عام ہے۔ یہاں کی تقریباً 15 فیصد عام آبادی اس کی عادی ہے۔ پشاور میں تمباکو استعمال کرنے والوں میں سے 60 فیصد افراد نسوار استعمال کرتے ہیں۔

نسوار میں شدید نقصان دہ مادوں کا انکشاف تشویش ناک ہے۔ سٹڈی کے نگران ڈاکٹر شہزاد کے مطابق سموک لیس ٹوبیکو کنٹرول پر بھی توجہ کی ضرورت ہے۔

تحقیق انوویشن اینڈ کمرشلائزیشن، خیبر میڈیکل یونیورسٹی اور پاکستان کونسل آف سائنٹیفک اینڈ انڈسٹریل ریسرچ کے تعاون سے کی گئی۔

Vinkmag ad

Read Previous

کون سی محبت دماغ کے کس حصے کو متحرک کرتی ہے

Read Next

7 سرکاری لیبز منکی پاکس کی ٹیسٹنگ کے لیے منظور

Leave a Reply

Most Popular