Vinkmag ad

کینسر کا جدید علاج 99 فیصد کینسر زدہ خلیے ختم کرنے میں کامیاب

کینسر کا جدید علاج 99 فیصد کینسر زدہ خلیے ختم کرنے میں کامیاب- شفا نیوز

امریکہ میں سائنسدانوں نے کینسر زدہ خلیے ختم کرنے کا نیا طریقہ دریافت کیا ہے۔ اس میں مالیکیولز کو انفرا ریڈ روشنی سے متحرک کیا جاتا ہے۔ اس سے متاثرہ خلیے کی جھلی پھٹ جاتی ہے۔ کینسر کا جدید علاج میلانوما کے خلیے پر 99 فیصد مؤثر پایا گیا۔ یہ نتائج ”نیچر کیمسٹری” میں شائع ہوئے۔

مالیکیول ہر سیکنڈ میں ایک کھرب بار کمپن کرتے ہیں۔ اس سے خلیے کے ڈھانچے ٹوٹ جاتے ہیں۔ انفرا ریڈ روشنی جسم میں گہرائی تک جا سکتی ہے۔ یہ نظر آنے والی روشنی سے زیادہ مؤثر ہے۔ اس طریقے کو چوہوں پر ٹیسٹ کیا گیا، جس میں مالیکیولز کو براہ راست ٹیومر میں انجیکٹ کیا گیا۔

ریس یونیورسٹی کے سیزیرون ایلا-اوروکزو کے مطابق ابھی یہ طریقہ چوہوں پر کامیاب ہوا ہے۔ کینسر کا جدید علاج انسانوں پر لاگو کرنے میں وقت لگے گا، تاہم یہ جلد بھی ممکن ہے۔ ایک اور محققہ اکٹر نشارنتھی ڈگن نے کہا کہ یہ تحقیق کینسر کے مریضوں کے لیے امید کی کرن ہے۔

سائنسدان اس سے پہلے بھی روشنی سے فعال مالیکیولز استعمال کر چکے ہیں، تاہم نیا طریقہ تیز تر ہے۔

Vinkmag ad

Read Previous

راولپنڈی میں بچوں کی ویکسینیشن مہم کا آغاز

Read Next

چرگ-اسٹراوس سنڈروم: خون کی نالیوں کی سوزش

Leave a Reply

Most Popular