Vinkmag ad

ہیلتھ سیکیورٹی کے لیے نئے نیشنل ایکشن پلان کا اعلان

ہیلتھ سیکیورٹی کے لیے نئے نیشنل ایکشن پلان کا اعلان- شفا نیوز

حکومت نے ہیلتھ سیکیورٹی کے لیے نیا نیشنل ایکشن پلان (2024-28) پیش کیا ہے۔ اس کا مقصد قومی اور صوبائی ہیلتھ کیئر سسٹم کو مضبوط بنانا ہے۔ اس سے پبلک ہیلتھ ایمرجنسیز کو شناخت کرنے، انہیں مؤثر طور پر روکنے اور بروقت نپٹنے میں مدد ملے گی۔

ایکشن پلان وزارت صحت کے زیر اہتمام منعقدہ ایک تقریب میں پیش کیا گیا۔ اس موقع پر وزیرِاعظم کے کوارڈینیٹر برائے ہیلتھ ڈاکٹر ملک مختار احمد نے کہا کہ اس سے اداروں کی تکنیکی صلاحیتیں بہتر ہوں گی۔ نتیجتاً ہنگامی حالات اور آفات سے بہتر طور پر نپٹنے میں مدد ملے گی۔ منصوبے کا مقصد انسانی، حیوانی اور ماحولیاتی صحت کو ‘ون ہیلتھ اپروچ’ کے ذریعے یکجا کرنا ہے۔ برطانوی نائب ہائی کمشنر اینڈریو ڈیلگلیش نے کہا کہ برطانیہ پاکستان کے نظام صحت کو بہتر کرنے میں کردار ادا کرے گا۔ عالمی ادارہ صحت کے نمائندے نے کہا کہ ڈبلیو ایچ او پاکستان کے اہداف کو بین الاقوامی ضوابط سے ہم آہنگ کرنے میں مدد فراہم کرنے کے لیے پرعزم ہے۔

پاکساتن زلزلوں، سیلابوں اور وباؤں کی صورت میں آفات کا شکار رہا ہے۔ آئندہ بھی انہیں خارج از امکان قرار نہیں دیا جا سکتا۔ اس تناظر میں ہیلتھ سیکیورٹی سے متعلق قومی ایکشن پلان کا بڑے عرصے سے انتظار کیا جا رہا تھا۔ توقع ہے کہ اس سے ہیلتھ کیئر سسٹم کی استعداد میں نمایاں اضافہ ہو گا۔

Vinkmag ad

Read Previous

آسان ڈرائنگ ٹیسٹ سے بھولنے کے مرض کی تشخیص

Read Next

سندھ میں ایڈز/ ایچ آئی وی کے 2500 کیسز رپورٹ

Leave a Reply

Most Popular