سندھ میں اہم وائرل اور بیکٹیریل بیماریوں کے ٹیسٹ کی فیسیں کم کر دی گئی ہیں۔ سندھ ہیلتھ کیئر کمیشن نے ڈینگی اور ملیریا کے ساتھ سی بی سی ٹیسٹ کے نرخ بھی مقرر کیے ہیں۔ مقررہ نرخ صرف ڈاکٹری نسخے کے ساتھ لاگو ہوں گے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق، ڈینگی NS1 ٹیسٹ کی زیادہ سے زیادہ فیس 1100 روپے، ڈینگی IgM/ کومبو کی 1500 روپے، اور ملیریا ICT کے لیے 600 روپے مقرر کی گئی ہے۔ سی بی سی ٹیسٹ کی زیادہ سے زیادہ فیس 500 روپے ہے۔ "کومبو” سے مراد ایک ہی ٹیسٹ میں مختلف اینٹی باڈیز اور ضروری مارکرز شامل ہونا ہے۔
تاہم کئی نجی لیبارٹریاں مقررہ نرخوں سے زیادہ فیس وصول کر رہی ہیں۔ مریضوں سے IgM کے لیے 6000، NS1 کے لیے 1000، ملیریا ICT کے لیے 800 اور سی بی سی کے لیے 1000 روپے وصول کیے جا رہے ہیں۔
کمیشن نے کہا کہ خلاف ورزی کرنے والی لیبارٹریوں کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔
Tags: ڈینگی اور ملیریا