Vinkmag ad

پرائیویٹ میڈیکل کالجوں کی سالانہ فیس 12 لاکھ مقرر کرنے کا فیصلہ

پرائیویٹ میڈیکل کالجوں کی سالانہ فیس 12 لاکھ مقرر کرنے کا فیصلہ- شفا نیوز

وفاقی وزارت صحت اور پی ایم ڈی سی  کی خصوصی کمیٹی نے پرائیویٹ میڈیکل کالجوں کی سالانہ فیس 12 لاکھ روپے مقرر کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ اس کی حتمی منظوری میڈیکل ایجوکیشن کمیٹی دے گی، جس کے سربراہ نائب وزیر اعظم اسحاق ڈار ہیں۔ فیصلے کی منظوری سے میڈیکل اور ڈینٹل کالجوں کے ہزاروں طلبہ کو مالی ریلیف ملے گا۔

2010 میں پرائیویٹ میڈیکل کالجوں کی سالانہ فیس 5 لاکھ روپے تھی جو 2012 میں 6 لاکھ ہو گئی۔ 2018 میں سپریم کورٹ نے 8 لاکھ روپے کی حد مقرر کی اور سالانہ 5 فیصد اضافے کی اجازت دی۔ 2020-21 میں فیس 9,97,500 روپے تک جا پہنچی۔ حالیہ برسوں میں یہ 25 سے 30 لاکھ روپے ہو گئی ہے۔

کمیٹی نے 12,12,468 روپے سالانہ فیس کی تجویز دی ہے۔ یہ پوری تعلیم کے دوران یکساں رہے گی تاکہ اچانک اضافے سے بچا جا سکے۔ کمیٹی نے فیسوں کی سخت نگرانی، جرمانے، سالانہ آڈٹ اور شکایات کے لیے مؤثر نظام کی بھی سفارش کی ہے۔

 

 

Vinkmag ad

Read Previous

پاکستانی ڈاکٹر نے سستی اور پورٹیبل ایم آر آئی مشین تیار کر لی

Read Next

منہ کے بیکٹیریا سے دماغی صحت کی پیشگوئی ممکن

Leave a Reply

Most Popular