Vinkmag ad

وزارت قومی صحت تحلیل نہ کرنے کا فیصلہ

وزارت قومی صحت تحلیل نہ کرنے کا فیصلہ- شفانیوز

ایسی خبریں مسلسل گردش کرتی رہی ہیں کہ وزارت قومی صحت تحلیل کر دی جائے گی۔ اب معلوم ہوا ہے کہ حکومت نے وزارت قومی صحت تحلیل نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ اس کے بجائے وزارت کے تحت کچھ شعبہ جات کو ضم کر دیا جائے گا۔ وزارت میں رائیٹ سائزنگ بھی کی جائے گی۔ ضم شدہ شعبہ جات کو دیگر شعبوں میں منتقل کرنے پر غور جاری ہے۔

ذرائع کے مطابق نیشنل ایمرجنسی ہیلتھ سروسز کو این آئی ایچ میں ضم کیا جائے گا۔ شیخ زید ہسپتال لاہور اور راولپنڈی میں زیر تعمیر ہسپتال  پنجاب حکومت کے حوالے کیے جائیں گے۔

اسلام آباد کے ہسپتالوں میں کچھ سروسز کو آؤٹ سورس کیا جائے گا۔ ملیریا ڈائریکٹوریٹ کو کامن مینجمنٹ یونٹ کا حصہ بنایا جائے گا۔ وفاقی دارالحکومت نے ہیلتھ سینٹرز کے مستقبل کے بارے میں تاحال کوئی فیصلہ نہیں کیا۔

حکومتی رائٹ سائزنگ کمیٹی نے ابھی رپورٹ کو حتمی شکل نہیں دی۔ اس میں وزارت صحت سمیت پانچ وزارتوں کا احاطہ کیا جائے گا۔

مرکزی حکومت وزارت صحت کی سروسز بہتر بنانے کے لیے بین الاقوامی اداروں اور صوبوں کے ساتھ رابطہ کرے گی۔

Vinkmag ad

Read Previous

گردوں کے مسائل

Read Next

کھانے کے بعد کتنی واک صحت کے لیے ضروری

Leave a Reply

Most Popular