وفاقی وزیر صحت مصطفیٰ کمال نے بڑے ہسپتالوں میں روایتی طب کے لیے خصوصی ڈیسک قائم کرنے کا اعلان کیا ہے۔ یہ اعلان انہوں نے اسلام آباد میں منعقدہ ایک سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ سیمینار کا موضوع ذیابیطس اور میٹابولک امراض میں پودوں کی ادویاتی جانچ اور چیلنجز تھا۔ پروگرام او آئی سی-کامسٹیک سیکریٹریٹ میں منعقد ہوا۔
مصطفیٰ کمال نے کہا کہ جدید نظامِ صحت میں روایتی طب کو شامل کرنا ضروری ہے۔ انہوں نے محفوظ، سستے اور شواہد پر مبنی علاج سے متعلق خدمات پر کامسٹیک، اے این آر اے پی کی تعریف کی۔ وزیر صحت نے کہا کہ پاکستان اور بنگلہ دیش کے مابین سائنسی تعاون سے دونوں ممالک کو فائدہ ہوگا۔
سیمینار میں 150 سے زائد شرکاء نے حصہ لیا۔ ان میں بنگلہ دیش، سری لنکا، آسٹریلیا، برطانیہ، مصر اور دیگر او آئی سی ممالک کے سینئر ماہرین شامل تھے۔ سیمینار آج بھی جاری رہے گا۔