انفارمیشن ٹیکنالوجی میں مسلسل نئی پیش رفتیں ہو رہی ہیں۔ گوگل سرچ میں صحت سے متعلق نئے اے آئی فیچرز شامل کیے گئے ہیں۔ یہ مریضوں کو اپنی حالت سے متعلق دوسروں کے تجربات سے موازنہ کرنے کی سہولت دیتے ہیں۔
نیا اے آئی فیچر”What People Suggest” کی مدد سے مریضوں کے آن لائن تبصرے اکٹھے کرتا ہے۔ اس سے، مثال کے طور پر آرتھرائٹس کے مریض جان سکیں گے کہ اس کے دیگر مریض ورزش کیسے کرتے ہیں۔ یہ فیچر امریکہ میں موبائل صارفین کے لیے دستیاب ہو گا۔ گوگل سرچ کو صحت کے ہزاروں موضوعات تک بڑھا دیا گیا ہے۔ یہ اپڈیٹ ہسپانوی، جاپانی اور پرتگالی زبانوں میں بھی متعارف کرائی جا رہی ہے۔
گزشتہ برسوں میں گوگل نے صحت سے متعلق کئی منصوبے متعارف کرائے، تاہم کوئی مستقل حکمت عملی نہیں اپنائی جا سکی۔ 2018 میں "Google Health” کے نام سے ایک یونٹ بنایا گیا جسے 2021 میں ختم کر دیا گیا۔ تاہم، گوگل کے چیف ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر کیرن ڈی سالوو کے مطابق کمپنی اب بھی صحت کے میدان میں کام کر رہی ہے۔
2023 میں گوگل نے "MedLM” ماڈلز لانچ کیے جو ڈاکٹروں اور محققین کے لیے بنائے گئے ہیں۔ اسی سال "Vertex AI Search for Healthcare” بھی متعارف ہوا، جو صحت کے شعبے میں معلومات جلد حاصل کرنے میں مدد دیتا ہے۔
گوگل کے اوور ویوز تلاش کے نتائج میں فوری خلاصہ فراہم کرتے ہیں۔ تاہم، ماہرین نے خبردار کیا کہ صحت سے متعلق بہت سے جوابات غلط یا خطرناک ہو سکتے ہیں۔