Vinkmag ad

گولڈن بوائے: جسم پر سلور یا گولڈن سپرے پینٹ لگانا کتنا خطرناک؟

گولڈن بوائے: جسم پر سلور یا گولڈن سپرے پینٹ لگانا کتنا خطرناک- شفا نیوز

آج کل کچھ نوجوان اپنے جسم پر سُنہری یا چاندی کا رنگ لگا کر اہم جگہوں پر کھڑے نظر آتے ہیں۔ گولڈن بوائے کا روپ دھارے یہ نوجوان لوگوں کی توجہ حاصل کرتے اور کچھ پیسے کماتے ہیں۔ تاہم، یہ عمل صحت کے لیے سنگین خطرات کا باعث ہے۔

سرگودھا کے رہائشی 18 سالہ محمد عدیل ایسے ہی ایک نواجوان ہیں۔ وہ دو سال سے اسلام آباد کے ایک مصروف چوراہے پر "سلور مین” بن کر روزی کما رہے ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ سپرے پینٹ لگانے کے بعد جسم اور چہرے پر شدید جلن اور خارش ہوتی ہے۔ وہ جانتے ہیں کہ یہ ان کی صحت کے لیے نقصان دہ ہے، تاہم معاشی مجبوریوں کے باعث ایسا کرنے پر مجبور ہیں۔

ماہرین امراض جلد کے مطابق ان سپرے پینٹس میں ٹولین، زیلین، ایسیٹون اور بینزین پائے جاتے ہیں۔ یہ انسانی جلد، نظامِ تنفس، اور خون کے لیے نقصان دہ ہیں۔ یہ پٹھوں میں شامل ہو کر مختلف بیماریوں کا سبب بن سکتے ہیں۔ سپرے پینٹس اتارنے کے لیے استعمال ہونے والے کیمیکلز بھی نقصان دہ ہیں۔ وہ بھی جلن اور خارش پیدا کرتے ہیں۔

بہت سے گولڈن بوائے ان خطرات سے آگاہ نہیں۔ انہیں شعور دینے کے ساتھ ساتھ روزگار فراہم کرنا بھی ضروری ہے تاکہ وہ صحت کو خطرے میں ڈالے بغیر اپنی روزی کما سکیں۔

Vinkmag ad

Read Previous

میسینٹرک لیمفا ڈینائٹس: پیٹ کے لِمف نوڈز کی سوزش

Read Next

سینے کے باہر دل کے ساتھ پیدا ہونے والی بچی کی کامیاب سرجری

Leave a Reply

Most Popular