Vinkmag ad

ٹی بی کیسز میں ریکارڈ اضافہ، اموات میں کمی: ڈبلیو ایچ او

World Health Organization reports record increase in tuberculosis cases globally in 2024, while TB-related deaths decline

عالمی ادارہ صحت کے مطابق 2024 کے دوران دنیا بھر میں ٹی بی کیسز میں ریکارڈ اضافہ ہوا۔ دوسری طرف اس مرض کے شکار لوگوں کی اموات میں نمایاں کمی بھی سامنے آئی۔ یہ اضافہ تشخیص اور علاج میں بہتری کی نشاندہی کرتا ہے۔ رپورٹ کے مطابق کووڈ- 19 کے بعد صحت کی خدمات میں واضح بہتری ہوئی ہے۔

ڈبلیو ایچ او ہر سال ٹی بی کی رپورٹ جاری کرتا ہے۔ تازہ ترین رپورٹ 184 ممالک کے ڈیٹا پر مبنی ہے۔ ادارے کے مطابق دنیا بھر میں تقریباً 8.3 ملین افراد میں ٹی بی کی تشخیص ہوئی۔ امریکہ میں بھی ٹی بی کیسز میں اضافہ جاری رہا، اور اس کی شرح 15 سال میں سب سے زیادہ سطح پر پہنچ گئی۔ بیشتر کیسز بیرون ملک پیدائش والے افراد میں رپورٹ ہوئے۔

ٹی بی ایک بیکٹیریا کی وجہ سے پھیپھڑوں پر حملہ آور ہوتا ہے۔ یہ جراثیم متاثرہ شخص کے کھانسنے یا چھینکنے سے ہوا میں پھیلتے ہیں۔ اگر بروقت علاج نہ ہو تو یہ مہلک بھی ہو سکتا ہے۔ یہ مرض عالمی سطح پر اموات کی ایک بڑی وجہ ہے۔

Vinkmag ad

Read Previous

کاٹن بڈز سے کان صاف کرنا خطرناک ہے، ماہرین

Read Next

ڈیپو-پروویرا (مانع حمل انجیکشن)

Leave a Reply

Most Popular