Vinkmag ad

پاکستان میں پولیو بحران کے حل کے لیے عالمی ماہرین کا اہم اجلاس

پاکستان میں پولیو بحران کے حل کے لیے عالمی ماہرین کا اہم اجلاس- شفا نیوز

پاکستان میں پولیو کے کیسز میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔ 2024 میں یہاں 73 کیسز رپورٹ ہوئے، جبکہ 2023 میں یہ تعداد صرف 6 تھی۔ پاکستان میں پولیو بحران کے خاتمے کے لیے عالمی ماہرین کا ایک اہم اجلاس اسلام آباد میں منعقد ہوا۔ ٹیکنیکل ایڈوائزری گروپ کےاجلاس کی صدارت ڈبلیو ایچ او کے مشرقی بحیرہ روم کے علاقے کے ڈائریکٹر حنان بلخی نے کی۔

ماہرین نے پاکستان میں پولیو بحران کےحل کے لیے فوری اقدامات کی ضرورت پر زور دیا۔ ان کا ہدف 2025 تک پولیو کے پھیلاؤ کو مکمل طور پر روکنا ہونا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ خیبر پختونخوا، سندھ اور بڑے شہروں پر خصوصی توجہ کی ضرورت ہے۔

مہم کے لیے کچھ اہداف بھی مقرر کیے گئے۔ ان میں مخصوص علاقوں میں وائرس کی منتقلی کو روکنا، ماحولیاتی نمونوں میں وائرس کی موجودگی کو کم کرنا، اور مزید پھیلاؤ کو روکنا نمایاں ہیں۔ اگلے چھ ماہ ان اہداف کے حصول کے لیے بہت اہم ہیں۔

ماہرین نے کہا کہ پاکستان کو سیاسی اور انتظامی حمایت اور فرنٹ لائن ورکروں کی حوصلہ افزائی کی ضرورت ہے۔ اگلے اجلاس میں افغانستان کے ساتھ تعاون کو مزید بہتر کیا جائے گا۔ ڈبلیو ایچ او کے ڈائریکٹر ہیلتھ ایمرجنسیز پروگرام ڈاکٹر مائیک رائن نے کہا کہ آخری مرحلہ سب سے مشکل ہے۔ تاہم مجھے یقین ہے کہ پاکستان اور افغانستان مل کر اس مہم میں کامیاب ہوں گے۔

Vinkmag ad

Read Previous

اے آر ڈی ایس: ایکیوٹ ریسپائریٹری ڈسٹریس سنڈروم

Read Next

بنوں میں خاتون کے ہاں 5 بچوں کی پیدائش

Leave a Reply

Most Popular