Vinkmag ad

پولیو کے قطرے پئیں، مفت جھولے اور اونٹ کی سواری پائیں

پولیو کے قطرے پئیں، مفت جھولے اور اونٹ کی سواری پائیں- شفا نیوز

پاکستان میں پولیو کے خاتمے کی مہم زور و شور سے جاری ہے۔ اس میں بچوں کے لیے پرکشش چیزوں سے بھی مدد لی جا رہی ہے۔ بچوں کو پولیو کے قطرے پلوانے کے لیے جھولوں اور اونٹ کی سواری کا اہتمام کیا جا رہا ہے۔

یہ مہم بلوچستان کے تین اضلاع کوئٹہ، چمن اور پشین میں شروع کی گئی ہے۔ ان میں نو مقامات پر مفت جھولے اور تفریحی سرگرمیاں فراہم کی گئی ہیں۔ یہ مراکز اُن علاقوں میں قائم ہیں جہاں پولیو کے قطرے پلوانے سے انکار کی شکایات زیادہ آتی ہیں۔ ان میں وہ ’گرے ایریاز‘ شامل ہیں جنہیں پولیو کے پھیلاؤ کے لحاظ سے خطرناک سمجھا جاتا ہے۔

مہم کے پہلے مرحلے میں جیسے ہی بچے جھولے جھولنے یا اونٹ کی سواری کے لیے پہنچے، فرنٹ لائن ہیلتھ ورکرز نے ان کی انگلیوں پر ویکسین کے نشانات چیک کیے۔ جن بچوں کو پولیو کے قطرے نہ پلائے گئے تھے، انہیں وہیں خوشگوار ماحول میں ویکسین پلائی گئی۔

انسداد پولیو پروگرام کے ترجمان ضیاء الرحمٰن کے مطابق مہم کا یہ انداز ان بچوں تک رسائی میں مددگار ہو رہا ہے جو پہلے مہمات سے رہ جاتے تھے۔ یہ نیا طریقہ بچوں کی دلچسپی اور حفاظتی ویکسین تک رسائی دونوں کو یقینی بنا رہا ہے۔

Vinkmag ad

Read Previous

بے بی ایکنی

Read Next

ادویات کی مناسب سٹوریج: پاکستان کی 97 فیصد فارمیسیاں ناکام، ماہرین

Leave a Reply

Most Popular