Vinkmag ad

گجریلا

اجزائ:

دودھ                    2کلوگرام
گاجریں(کدوکش)    2کپ
چینی                    1/2کلوگرام
چاول                   1/4کپ
ناریل(پسا ہوا)       1کھانے کا چمچ
بادام(پسے ہوئے)   1کھانے کا چمچ

ترکیب:
1۔گاجروں کو پانی خشک ہونے تک گلا لیں اورایک پیالے میں چاولوں کو ایک گھنٹے کے لئے بھگو دیں۔
2۔اب گاجروں میں دودھ اور چاول ڈال کر خوب گھوٹیں۔
3۔جب چاول گل جائیں تو چینی ڈال لیں۔
4۔گاڑھا ہونے پر اس میں بادام اور ناریل شامل کریں اور اتار لیں۔
5۔پیالے میں نکال لیں اور فریج میں ٹھنڈا کرکے پیش کریں۔

غذائیت پہچانئے:
گجریلا نہ صرف ایک مزیداربلکہ غذائیت سے بھی بھرپور ڈش ہے ۔اس میں کیلشیم،فاسفورس،وٹامن اے اور فائبر پایا جاتا ہے۔ میٹھے کی کم مقدار(یا مصنوعی مٹھاس )کے ساتھ ذیابیطس کے مریض بھی اس سے لطف اٹھا سکتے ہیں۔ چونکہ اس میں چکنائی کم ہوتی ہے اور یہ دیگر دل دوست غذائی اجزاءسے مالا مال بھی ہے،اس لئے دل کے مریض بھی اسے کھا سکتے ہیں۔ میوہ جات شامل کر کے اس کی غذائیت اور ذائقے میں اضافہ کیا جاسکتا ہے۔

Vinkmag ad

Read Previous

کچن گارڈننگ صحن سے دستر خوان تک

Read Next

سبب اور مسبب الاسباب ۔۔۔دعا بھی ‘ دوا بھی

Most Popular