Vinkmag ad

فرینچ چکن کیو

فرینچ چکن کیو
اجزائ:
چکن (سینے کا گوشت)     1/2کلوگرام
مکھن            250گرام
انڈے کی زردی          1عدد
میدہ         1کپ
کارن آئل       4کپ
نمک            حسب ذائقہ
کالی مرچ(پاو¿ڈر)         حسب ذائقہ
لہسن(باریک پسا ہوا)     3جوئے
ہرا دھنیا(باریک کٹا ہوا)    1کھانے کا چمچ
ڈبل روٹی کا چورا      180گرام

ترکیب
1۔چکن سے ہڈیاں نکال دیں اور گوشت کو کوٹ کر باریک کرلیں۔
2۔لہسن اور ہرے دھنیے کو مکھن میں ملائیں۔
3۔اس مصالحہ ملے مکھن کو 2انچ لمبے اور 1/2انچ موٹے گول رول بنا کر فریج میں رکھیں تاکہ وہ سخت ہو جائیں۔
4۔چکن میںنمک اور کالی مرچ ملا کر مکھن کے گول ٹکڑوں کے ارد گرد لگا کر انہیں پوری طرح ڈھانپ دیں۔
5۔ایک پلیٹ میں میدہ ،کالی مرچ اور نمک ملا کر ان ٹکڑوں کو اس مصالحہ ملے میدہ میں رول کریں۔
6۔اس کے بعد زردی اور پھر ڈبل روٹی کے چورے میں ان ٹکڑوں کو رول کریں تاکہ یہ چیزیں ان پر اچھی طرح سے لگ جائیں۔
7۔کسی کھلے برتن میں گھی گرم کر کے اس میں یہ ٹکڑے تل کر سنہری کرلیں۔
8۔ان کو تلنے کے بعد پلیٹ میں نکالتی جائیں اور ٹماٹروں کے ساتھ سجا کر پیش کریں ۔

غذائیت پہچانئے:
کاربوہائیڈریٹس اور پروٹین کے ساتھ ساتھ اس ڈش میں وٹامن اے اور وٹامن ای( جو صحت مند جلد کے لئے ضروری ہیں) وافر مقدار میں پائے جاتے ہیں۔کارن آئل میں موجود غیر سیر شدہ چکنائی(unsaturated fat)بھی صحت کے لئے کم نقصان دہ ہے۔ کولیسٹرول کے مریض چکن کیو سے پرہیز کریں۔
زینب بی بی ،ماہر غذائیات،شفا انٹرنیشنل ہسپتال،اسلام آباد

Vinkmag ad

Read Previous

لگائیں مگر چھونے سے اجتناب کریں۔۔۔خوبصورت مگر زہریلے پودے

Read Next

بولنے میں دشواری

Most Popular