Vinkmag ad

پشاور میں پانچ ماہ کی بچی میں منکی پاکس کی تصدیق

پشاور میں پانچ ماہ کی بچی میں منکی پاکس کی تصدیق- شفا نیوز

خیبر پختونخوا کے دارالحکومت پشاور میں پانچ ماہ کی بچی میں منکی پاکس سامنے آیا ہے۔ محکمہ صحت کے حکام نے  بچی میں انفیکشن کی تصدیق کر دی ہے۔ بچی قطر سے والدین کے ہمراہ پشاور ایئرپورٹ پہنچی تھی۔ احتیاطی تدابیر کے طور پر اس کے والدین کے ٹیسٹ بھی کیے جا رہے ہیں۔

ایم پاکس یا منکی پاکس کی علامات میں فلو جیسا بخار اور پیپ بھرے دانے شامل ہیں۔ بچے، حاملہ خواتین اور کمزور مدافعتی نظام والے افراد زیادہ خطرے میں ہیں۔

پشاور میں پانچ ماہ کی بچی میں سامنے آنے والا کیس اس سال کا دوسرا کیس ہے۔ اس سے قبل پشاور ایئرپورٹ پر ایک 35 سالہ شخص میں بھی اس کی تصدیق ہوئی تھی۔

پاکستان میں اس کا پہلا کیس اگست 2024 میں رپورٹ ہوا۔ اس کے بعد ایئرپورٹس اور سرحدی داخلی راستوں پر سکریننگ کا عمل سخت کر دیا گیا تھا۔ پچھلے سال ملک میں کم از کم آٹھ کیسز رپورٹ ہوئے۔ تاہم، وائرس کی نئی قسم "کلاڈ I ” پاکستان میں اب تک سامنے نہیں آئی۔ عالمی ادارہ صحت نے اگست 2024 میں وائرس کی نئی قسم کے باعث عالمی ہیلتھ ایمرجنسی نافذ کی تھی۔

Vinkmag ad

Read Previous

منشیات کے عادی افراد کی بحالی صحت کارڈ سکیم میں شامل کرنے کا فیصلہ

Read Next

ایبٹ آباد چلڈرن ہسپتال میں 40 بستروں پر مشتمل نوزائیدہ نگہداشت یونٹ کا قیام

Leave a Reply

Most Popular