Vinkmag ad

روبوٹ کی مدد سے گردوں کی پہلی دوہری پیوند کاری

روبوٹ کی مدد سے گردوں کی پہلی دوہری پیوند کاری - شفا نیوز

اوہائیو کی رہائشی جوآن کوکولا روبوٹ کی مدد سے گردوں کی پہلی دوہری پیوند کاری کرانے والی فرد بن گئیں ہیں۔ خاتون کی عمر 70 سال ہے۔

کلیولینڈ کلینک کے مطابق روبوٹ کی مدد سے گردوں کی پہلی دوہری پیوند کاری منفرد واقعہ ہے۔ اس میں ڈاکٹروں نے ایک ہی مردہ ڈونر کے دونوں گردے نکالے اور مریضہ کو لگا دیے۔

زندگی بچانے والے اعضاء اگر ناکارہ ہو جائیں تو اس کا ایک حل پیوندکاری ہے۔ اس کے لیے اعضاء کے عطیات کی ضرورت ہوتی ہے۔ ایسے لوگوں کی تعداد کم ہے جو یہ عطیہ کریں۔ دوہری پیوند کاری کی تکنیک سے زیادہ گردے دستیاب ہوں گے۔ ایسے میں عضو کے لیے مریضوں کو زیادہ طویل انتظار نہیں کرنا پڑے گا۔

پیوندکاری ڈاکٹر محمد التیمامی نے کی۔ ان کا کہنا ہے کہ اس کے لیے جدید ملٹی پورٹ روبوٹ استعمال کیا گیا۔

انہوں نے کہا کہ روبوٹک تکنیک روایتی سرجری سے کہیں زیادہ فائدہ مند ہے۔ اس میں دو چیروں کے بجائے ایک چھوٹے چیرے کے ذریعے گردے کو دھڑ کے دونوں طرف رکھا جا سکتا ہے۔

پروگرام کے ڈائریکٹر ڈاکٹر ایلون وی کے مطابق اگر دو گردے چاہیے ہوں اور وہ الگ مریضوں کے ہوں تو اس میں کئی پیچیدگیاں ہیں۔ بعض اوقات ایک گردہ سائز میں چھوٹا ہوتا ہے۔ وہ پوری طرح سے فعال بھی نہیں ہوتا۔ دوہری پیوندکاری میں ایک ہی وقت میں ایک ہی سائز کے دونوں گردے زیادہ فعالیت فراہم کر سکتے ہیں۔

جوآن نے کہا کہ میں اپنے عطیہ دہندہ، اپنے خاندان، اور ٹیم کی شکر گزار ہوں۔ مجھے خوشگوار حیرت ہے کہ ڈاکٹر لوگوں کے علاج کے لیے کیا کچھ کر سکتے ہیں۔

Vinkmag ad

Read Previous

ہاتھوں کی 13، پاؤں کی 12 انگلیوں والے بچے کی پیدائش

Read Next

اونچائی یا بلندی کا خوف

Leave a Reply

Most Popular