جزیرہ جرسی میں کمیونٹی ہیلتھ کیئر میں ایک اہم پیش رفت ہوئی ہے۔ فیملی نرسنگ اینڈ ہوم کیئر (ایف این ایچ سی) نے گراف نیٹ کی ایپ “لوسی” متعارف کرا دی ہے۔ یہ جدید ریموٹ ہیلتھ مانیٹرنگ ایپ نرسوں کو بزرگ شہریوں کی ریڈنگز گھر بیٹھے مانیٹر کرنے کی سہولت دیتی ہے۔
ایف این ایچ سی کے مطابق ایپ بزرگ شہریوں کی صحت کی مسلسل نگرانی کو مؤثر بناتی ہے۔ یہ گھر پر اور کمیونٹی میں مریضوں کی حالت پر فوری نظر رکھتی ہے۔ یہ ٹیکنالوجی میڈیکل رسپانس کی رفتار اور درستگی میں اضافہ کرتی ہے۔
ادارے کی چیف ایگزیکٹو روزمیری فِنلی کے مطابق یہ سسٹم خطرے کی ابتدائی علامات جلد ظاہر کرتا ہے۔ ایسے میں بروقت طبی مداخلت آسان ہو جاتی ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ ریموٹ ہیلتھ مانیٹرنگ نرسوں پر کام کے دباؤ میں بھی کمی لاتی ہے۔
جزیرہ جرسی کے وزیر صحت ٹام بینٹ کے مطابق حکومت مستقبل میں مزید ڈیجیٹل پلیٹ فارمز شامل کرے گی۔ ان کا کہنا ہے کہ یہ منصوبے مقامی ہیلتھ کیئر کو جدید اور مؤثر بنائیں گے۔