Vinkmag ad

ماہواری کے خون سے بیماریوں کی جلد اور آسان شناخت ممکن

ماہواری کے خون سے بیماریوں کی جلد اور آسان شناخت ممکن- شفا نیوز

ماہرین نے پہلی بار ماہواری کے خون سے بیماریوں کی شناخت کا آلہ” MenstruAI ” تیار کیا ہے۔ یہ منفرد ڈیوائس زیورخ کی مشہور ای ٹی ایچ  یونیورسٹی میں تیار کی گئی ہے۔ پہننے والی یہ ڈیوائس سینیٹری پیڈ سے منسلک کی جاتی ہے۔ یہ بغیر کسی تکلیف کے صحت کے اہم اشاریوں کی شناخت کرتی ہے۔

ماہواری کے خون میں اینٹی باڈیز کے مطابق پٹی پر خاص رنگ ظاہر ہوتا ہے۔ وہ جتنا گہرا ہو، مسئلہ اتنا شدید ہو سکتا ہے۔ نتیجہ آنکھ سے بھی دیکھا جا سکتا ہے یا تصویر لے کر ایپ میں اپ لوڈ کیا جا سکتا ہے۔

ڈیوائس کی مدد سے خواتین گھر بیٹھے چند لمحوں میں اپنی صحت کی جانچ کر سکتی ہیں۔ اسے خاص طور پر ان علاقوں کے لیے مفید قرار دیا گیا ہے جہاں طبی سہولیات محدود ہیں۔

محققین کو امید ہے کہ یہ آلہ نہ صرف خواتین کی صحت بہتر بنانے میں مدد دے گا بلکہ اس سے وابستہ سماجی رکاوٹیں بھی توڑے گا۔ ان کے مطابق اس آلے کا مقصد موجودہ لیبارٹری ٹیسٹوں کی جگہ لینا نہیں۔ یہ ایک وارننگ سسٹم ہے۔ یعنی اگر کسی کو سنگین بیماری کا خدشہ ہو تو وہ بروقت ڈاکٹر سے رجوع کر سکے۔

Vinkmag ad

Read Previous

ادویات کی مناسب سٹوریج: پاکستان کی 97 فیصد فارمیسیاں ناکام، ماہرین

Read Next

عید کی چھٹیوں میں موسم کیسا رہے گا؟

Leave a Reply

Most Popular