Vinkmag ad

پراسرار مہلک بیماری جو کبھی سونے نہیں دیتی

پراسرار مہلک بیماری جو کبھی سونے نہیں دیتی- شفا نیوز

کچھ لوگوں کو رات کو نیندنہیں آتی جس کے کئی اسباب ہو سکتے ہیں۔ بعض اوقات اس کا سبب ایک پراسرار مہلک بیماری ہوتی ہے۔ مہلک خاندانی بے خوابی (Fatal Familial Insomnia) ایک نایاب دماغی مرض ہے جو نیند کو ختم کر دیتا اور موت کا باعث بنتا ہے۔ یہ موروثی مرض ہے اور دنیا میں صرف ایک یا دو افراد فی ملین اس کے شکار ہوتے ہیں۔

یہ بیماری ایک جین (پی آر این پی) میں تبدیلی سے ہوتی ہے۔ یہ جین دماغی پروٹین بنانے میں مدد دیتی ہے۔ اس تبدیلی کی وجہ سے پروٹینز ٹھیک نہیں بنتیں اور دماغ میں جمع ہو کر زہریلی بن جاتی ہیں۔

اس پراسرار مہلک بیماری کی علامات میں نیند کی کمی اور یادداشت کی خرابی نمایاں ہیں۔ ہائی بلڈ پریشر، بے چینی، اور تیز دھڑکن جیسی علامات بھی ظاہر ہوتی ہیں۔ مریض فریب نظر یا ہذیانی کیفیت کے شکار بھی ہو سکتے ہیں۔ علامات عام طور پر 20 سے 70 سال کی عمر میں ظاہر ہوتی ہیں۔ اوسطاً یہ بیماری 40 سال کی عمر میں شروع ہوتی ہے۔

یہ بیماری لاعلاج ہے اور موت دماغی اور نروس سسٹم کے نقصان سے ہوتی ہے۔ اس وقت علاج صرف تکلیف کم کرنے اور زندگی سہل بنانے تک محدود ہے۔

Vinkmag ad

Read Previous

مینوپاز کی میڈیسن سے جگر کو نقصان کا امکان

Read Next

خیبرپختونخوا میں بڑی آنت کے سرطان میں اضافہ

Leave a Reply

Most Popular