Vinkmag ad

آنکھ میں درد

Close-up of a person holding his eye, showing discomfort and eye pain

آنکھ میں درد (eye pain) اس کی سطح پر یا اندرونی حصے میں محسوس ہو سکتا ہے۔ اگر درد شدید ہو یا نظر متاثر ہو تو یہ کسی سنگین بیماری کی علامت ہو سکتا ہے۔ ایسی صورت میں بلا تاخیر طبی امداد حاصل کریں۔

آنکھ کی سطح پر درد عموماً خارش، جلن یا چبھن کی طرح محسوس ہوتا ہے۔ یہ آنکھوں کے خشک ہونے ، آنکھ میں کوئی بیرونی چیز جانے، انفیکشن یا جھلی کی سوزش کی وجہ سے ہو سکتا ہے۔ آنکھ کے اندرونی حصے کا درد عموماً دھڑکن یا چبھن جیسا محسوس ہوتا ہے۔

وجوہات

آنکھ میں سوزش پیدا کرنے والی بیماریاں یہ ہیں:

٭ بلیفیرائٹس (Blepharitis) — پلکوں کی سوزش

٭ آئریٹس (Iritis) — آنکھ کے رنگ دار حصے کی سوزش

٭ کیراٹائٹس (Keratitis) — کورنیا کی سوزش

٭ آپٹک نیورائٹس (Optic Neuritis) — آپٹک نرو کی سوزش

٭ سکلیرائٹس (Scleritis) — آنکھ کے سفید حصے کی سوزش

٭ یووائٹس (Uveitis) — آنکھ کے اندرونی حصے (uvea) کی سوزش

دیگر وجوہات

اس کی دیگر وجوہات یہ ہیں:

٭ الرجی

٭ چوٹ یا جلنے سے نقصان

٭ پلک میں تیل پیدا کرنے والے غدود بند ہونا

٭ سر کے ایک طرف، آنکھ کے آس پاس شدید درد

٭ آنکھ کی سرجری کے بعد پیچیدگیاں

٭ کانٹیکٹ لینز کے مسائل

٭ کورنیا پر خراش

٭ ہرپس انفیکشن

٭ آنکھوں کی خشکی

٭ پلکوں کا انفیکشن

٭ آنکھ میں کوئی غیر معمولی چیز داخل ہونا

٭ گلوکوما

٭ مائیگرین

٭ آشوب چشم

٭ پلک کا چھوٹا پھوڑا (Stye / Sty)

ڈاکٹر سے کب رجوع کریں

ہنگامی صورت حال

اگر آنکھ کا درد شدید ہو یا درج ذیل علامات کے ساتھ ہو تو فوراً ایمرجنسی ہیلپ لائن پر کال کریں:

٭ بخار یا روشنی کے زیادہ حساس ہونے کے ساتھ شدید درد

٭ بصارت میں اچانک تبدیلی آ جائے

٭ متلی یا قے ہو رہی ہو

٭ آنکھ میں کوئی غیر معمولی چیز یا کیمیکل چلا جائے۔

٭ روشنی کے اردگرد حلقے نظر آنے لگیں

٭ آنکھ یا اس کے اردگرد سوجن ہو

٭ آنکھ کو حرکت دینے میں مشکل ہو یا اسے کھلا نہ رکھ سکیں

٭ آنکھ سے خون یا پیپ نکلے

ڈاکٹر سے عمومی ملاقات

اگر آپ نے پہلے آنکھ کی سرجری کرائی یا حال ہی میں آنکھ میں انجیکشن لگا ہے تو آئی سپیشلسٹ سے رابطہ کریں۔

ان صورتوں میں ڈاکٹر سے رابطہ کریں:

٭ آپ سافٹ کانٹیکٹ لینز استعمال کرتے ہیں اور آنکھ میں درد ہوتا ہے

٭ آپ کا مدافعتی نظام کمزور ہے

٭ دوا لینے کے دو سے تین دن بعد بھی آنکھ کا درد ٹھیک نہیں ہو رہا

علاج

آئی سپیشلسٹ آنکھ میں درد کا علاج مرض کی نوعیت کے مطابق تجویز کرے گا۔

نوٹ: یہ مضمون قارئین کی معلومات کے لیے شائع کیا گیا ہے۔ صحت سے متعلق امور میں اپنے معالج کے مشورے پر عمل کریں۔

Vinkmag ad

Read Previous

انفینٹ بوٹولزم کا خدشہ، بائی ہارٹ فارمولا امریکہ بھر سے واپس

Read Next

لاہور میں سموگ، شہریوں کی صحت شدید خطرے میں

Leave a Reply

Most Popular