Vinkmag ad

پاکستان میں 3 کروڑ 80 لاکھ افراد موٹاپے کا شکار

پاکستان میں 3 کروڑ 80 لاکھ افراد موٹاپے کا شکار- شفا نیوز

اسلام آباد میں منعقدہ ایک سیمینار میں ماہرین نے خبردار کیا ہے کہ پاکستان میں 3 کروڑ 80 لاکھ افراد موٹاپے کا شکار ہیں۔ ان کے مطابق یہ صورتحال تشویش ناک ہے، جس پر فوری توجہ کی ضرورت ہے۔

سیمینار کا مرکزی خیال”صحت مند کل کے لیے بے مثال شراکتیں” تھا۔ اس میں مقامی اور بین الاقوامی ماہرین، سفارتکاروں اور نگہداشت صحت سے وابستہ افراد نے شرکت کی۔ سیمینار کا مقصد موٹاپے سے نمٹنے کے لیے مشترکہ حکمت عملی پر زور دینا تھا۔

ڈنمارک کے سفیر جیکب لینلف نے کہا کہ صحت کے عالمی مسائل تنہا حل نہیں ہو سکتے۔ ان سے نپٹنے کے لیے بین الاقوامی تعاون ضروری ہے۔

ڈاکٹر جاوید اکرم پاکستان سوسائٹی آف انٹرنل میڈیسن کے صدر ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان میں 3 کروڑ 80 لاکھ افراد کا موٹاپے کا شکار ہونا تشویش ناک ہے۔ موٹاپا اب صرف اچھا نہ لگنے کا مسئلہ نہیں رہا۔ عالمی ادارہ صحت اسے بیماری تسلیم کر چکا ہے۔ ان کے مطابق یہ مرض پاکستان کے صحت کے نظام پر بڑا بوجھ بن چکا ہے۔

نوو نورڈیسک پاکستان کے جنرل منیجر رشید رفیق بٹ نے بھی سیمینار سے خطاب کیا۔ انہوں نے بتایا کہ کمپنی نے اس حوالے سے ایک میڈیسن متعارف کرائی ہے، تاہم صرف دوا کافی نہیں۔ اس کے لیے قومی سطح پر مربوط حکمتِ عملی اپنانا ہو گی۔ ماہرین نے اپیل کی کہ موٹاپے کی بڑھتی ہوئی شرح پر قابو پانے کے لیے فوری اور مشترکہ اقدامات کیے جائیں۔

Vinkmag ad

Read Previous

شوگر کم ہونے پر فوری دوا دینے والی خودکار ڈیوائس تیار

Read Next

12 بیماریوں سے بچاؤ، بچوں کے لیے نیا قومی منصوبہ

Leave a Reply

Most Popular