Vinkmag ad

ذہنی دباؤ اور اینگزائٹی نفسیاتی بیماریوں کے بڑے اسباب ہیں، ماہرین

ذہنی دباؤ اور اینگزائٹی نفسیاتی بیماریوں کے بڑے اسباب- شفا نیوز

تازہ ترین: آج دنیا بھر میں ذہنی صحت کا عالمی دن منایا جا رہا ہے۔ اس سال کے لیے اس دن کا موضوع "کام کی جگہوں پر ذہنی صحت” ہے۔ اس موقع پر ماہرین کا کہنا ہے کہ ذہنی دباؤ اور اینگزائٹی نفسیاتی بیماریاں بڑھنے کے بڑے اسباب ہیں۔ ان کے مطابق ذہنی دباؤ، افسردگی اور اضطراب لوگوں کے معمولات زندگی بری طرح متاثر کر رہے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے اس دن کی مناسبت سے منعقدہ ایک سیمینار میں کیا۔ اس کا اہتمام فاطمہ جناح میڈیکل یونیورسٹی کے شعبہ نفسیات نے کیا تھا۔

یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر خالد مسعود گوندل نے کہا کہ لوگ اکثر ذہنی مسائل کو مافوق الفطرت یا شیطانی اثرات سے جوڑتے ہیں۔ آگاہی کی کمی، غلط تصورات اور نفسیاتی بیماریوں سے جڑا بدنامی کا تاثر علاج میں تاخیر کا باعث بنتا ہے۔

پروفیسر مؤدت حسین کے مطابق اچھی ذہنی صحت کے حامل افراد معاشرے میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔ انہوں نے کام کی جگہوں پر ذہنی صحت کی بہتر سہولیات فراہم کرنے پر زور دیا۔ پروفیسر جاوید اکرم نے کہا کہ ذہنی دباؤ اور اینگزائٹی ذہنی صحت کے علاوہ جسمانی صحت کو بھی متاثر کرتے ہیں۔ انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ ذہنی صحت کے اداروں کے لیے زیادہ فنڈز مختص کیے جائیں۔

Vinkmag ad

Read Previous

دو سروں والی 10 دن کی بچی کا کامیاب آپریشن

Read Next

ورٹیگو

Leave a Reply

Most Popular