Vinkmag ad

پروٹین والی کافی: وائرل ٹرینڈ وزن گھٹانے کی بجائے بڑھا رہا ہے

پروٹین والی کافی: وائرل ٹرینڈ وزن گھٹانے کی بجائے بڑھا رہا ہے- شفا نیوز

سوشل میڈیا پر آج کل ایک نیا فٹنس ٹرینڈ تیزی سے پھیل رہا ہے۔ اس میں پروٹین والی کافی کو وزن گھٹانے کا زبردست طریقہ قرار دیا جا رہا ہے۔ نوجوان اسے توانائی اور فٹنس کا آسان حل سمجھ رہے ہیں، تاہم ماہرین نے اسے غیر صحت بخش رجحان قرار دیا ہے۔

برطانوی ماہرِ فٹنس ایڈم کلارک کا کہنا ہے کہ پروٹین کی روزانہ مطلوبہ مقدار ہر فرد کے وزن اور سرگرمی پر منحصر ہوتی ہے۔ اگر یہ مقدار زیادہ ہو جائے تو نہ صرف وزن بڑھتا ہے بلکہ دیگر منفی اثرات بھی سامنے آتے ہیں۔

غذائی ماہرین کے مطابق بالغ افراد کو فی کلو وزن کے حساب سے 0.75 گرام پروٹین روزانہ لینی چاہیے۔ اس حساب سے خواتین کے لیے اوسطاً 45 گرام اور مردوں کے لیے 55 گرام پروٹین بنتی ہے۔ پروٹین والی کافی کے نسخوں میں ایک کپ میں 33 گرام پروٹین شامل کی جا رہی ہے۔ یہ یومیہ ضرورت کا 70 فیصد سے زیادہ بنتی ہے۔

ایڈم کلارک کے مطابق روزانہ کی خوراک میں پروٹین صرف 10 سے 35 فیصد تک ہونی چاہیے۔ ان کا کہنا ہے کہ پروٹین کے لیے قدرتی غذائیں جیسے گوشت، دودھ، انڈے، دالیں اور سبزیاں بہترین ذریعہ ہیں۔ پروٹین والی کافی کو نہ تو کھانے کا متبادل بنایا جائے اور نہ ہی پروٹین کا بنیادی ذریعہ سمجھا جائے۔

Vinkmag ad

Read Previous

ذیابیطس میں روٹی کے بجائے آم زیادہ مفید، تحقیق

Read Next

کولہوں اور رانوں کی چربی: موٹاپا نہیں، لائپیڈیما

Leave a Reply

Most Popular