Vinkmag ad

بل گیٹس اور پی اے ایچ او: وزن کم کرنے والی ادویات کی فراہمی زیرِ غور

Profile picture of Bill Gates

موٹاپا بہت سے امراض کا سبب، اور عالمی سطح پر ایک اہم مسئلہ ہے۔ اس سے نمٹنے کے لیے بل گیٹس فاؤنڈیشن اور پی اے ایچ او (پان امریکن ہیلتھ آرگنائزیشن) نے اشتراک کا فیصلہ کیا ہے۔ اس کا مقصد کم آمدنی والے ممالک میں وزن کم کرنے والی ادویات کی فراہمی ہے۔

ویگووی اور ماونجارو جیسی ادویات بہت مہنگی ہیں۔ اس وقت وہ زیادہ تر امیر ممالک میں ہی دستیاب ہیں۔ بل گیٹس نے کہا کہ انہیں کم قیمت پر دنیا بھر میں پہنچانا ان کی فاؤنڈیشن کی ترجیح ہے۔ پی اے ایچ او کے مطابق ان کی تنظیم 35 رکن ممالک کے لیے ان کی خریداری پر کمپنیوں سے بات چیت کر رہی ہے۔

دنیا بھر میں تقریباً ایک ارب افراد موٹاپے کا شکار ہیں۔ ان میں 70 فیصد کم یا درمیانی آمدنی والے ممالک میں رہتے ہیں۔ ڈبلیو ایچ او کے مطابق، اگر موٹاپے پر قابو نہ پایا گیا تو 2030 تک یہ معاملہ شدید ہو سکتا ہے۔ اس کی عالمی معاشی لاگت تین کھرب ڈالر تک پہنچ سکتی ہے۔

Vinkmag ad

Read Previous

ذہنی صحت قومی ترجیح ہے، عالمی یومِ ذہنی صحت پر صدرِ مملکت کا پیغام

Read Next

سرکاری ہسپتالوں میں 36 آکسیجن پلانٹس کی تنصیب

Leave a Reply

Most Popular