Vinkmag ad

بستر مرگ کے مریضوں کے لیے درد کی دواؤں کی دستیابی ناکافی

A patient receiving palliative care in hospital

پاکستان میں بستر مرگ کے لاکھوں مریض درد کش ادویات سے محروم ہیں۔ یہ صورتحال انسانی حقوق اور ریاستی ذمہ داری کی سنگین ناکامی ہے۔ ان خیالات کا اظہار ماہرین صحت نے ہیلتھ ایشیا انٹرنیشنل کانفرنس میں کیا۔

اقوامِ متحدہ کے دفتر برائے منشیات و جرائم (UNODC) کے ماہر ڈاکٹر کامران نیاز نے بتایا کہ دنیا کی 80 فیصد آبادی کو صرف 20 فیصد طبی اوپیئڈز دستیاب ہیں۔  پاکستان ان ممالک میں شامل ہے جہاں ان کی قلت شدید ہے۔ ان دواؤں کے غلط استعمال کے خوف نے نگرانی کو ضرورت سے زیادہ سخت کر دیا ہے۔ اس کے سبب وہ بستر مرگ کے مریضوں کو بھی درد کش دوا بمشکل تجویز کرتے ہیں۔

نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف ہیلتھ کے ڈاکٹر ممتاز علی خان نے مطالبہ کیا کہ اوپیئڈز کو ضروری ادویات میں شامل کیا جائے۔اس کے علاوہ کمیونٹی بیسڈ پیلئیٹو کیئر مراکز بھی قائم کیے جائیں۔

Vinkmag ad

Read Previous

چیٹ جی پی ٹی کے صارفین میں ذہنی دباؤ کے بڑھتے آثار

Read Next

دوران حمل اور بچپن میں چینی کا کم استعمال، دل کے خطرات کم

Leave a Reply

Most Popular