Vinkmag ad

پاراچنار میں ہنگامی طبی امداد کی فراہمی، مریضوں کی منتقلی

پاراچنار میں ہنگامی طبی امداد کی فراہمی، مریضوں کی منتقلی- شفا نیوز

نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) نے پاراچنار میں ہنگامی طبی امداد کی فراہمی شروع کر دی ہے۔ مریضوں کی ہیلی کاپٹروں کے ذریعے منتقلی کے لیے بھی آپریشن جاری ہے۔ امدادی آپریشن پاراچنار میں سڑکوں کی بندش اور ادویات کی شدید قلت کے خاتمے کے لیے شروع کیا گیا ہے۔

این ڈی ایم اے کے مطابق پاراچنار میں ہنگامی طبی امداد کے طور پر 1000 کلوگرام ادویات فراہم کی گئیں۔ یہ ادویات فوری ضرورت کی ہیں۔ دو ہیلی کاپٹر پروازیں اسلام آباد سے پاراچنار روانہ ہوئیں۔ ہر پرواز میں 500 کلوگرام ادویات شامل تھیں۔ پہلی پرواز کے ذریعے چار شدید بیمار مریضوں کو منتقل کیا گیا۔ ان میں دل کے مریض، گلوکوما اسٹیج 4 کی شکار مریضہ، دل اور پھیپھڑوں کے مسائل کی شکار خاتون اور  ایک انڈونیشیائی شہری اپنے دو سالہ بچے کے ساتھ شامل ہیں۔ دوسری پرواز میں دماغی ٹیومر کی شکار آٹھ سالہ بچی کو منتقل کیا گیا۔ کابینہ ڈویژن کا ہیلی کاپٹر امدادی سرگرمیوں کے لیے مختص کیا گیا تھا۔

Vinkmag ad

Read Previous

پنجاب کے ہسپتالوں میں موبائل ایپ کے ذریعے حاضری لگانے کا فیصلہ

Read Next

او میگا-6 فیٹی ایسڈز کا زیادہ استعمال کولون کینسر کا سبب

Leave a Reply

Most Popular