Vinkmag ad

دن میں آدھے گھنٹے کی نیند، دماغ پر حیرت انگیز اثرات

دن میں آدھے گھنٹے کی نیند- شفا نیوز

ایک نئی تحقیق سے پتہ چلا ہے کہ دن کے اوقات میں باقاعدگی سے قیلولہ دماغی صحت کے لیے بہت فائدہ مند ہے۔ تحقیق یونیورسٹی کالج لندن (یو سی ایل) کے تحت کی گئی۔ اس میں ثابت ہوا کہ دن میں آدھے گھنٹے کی نیند عمر بڑھاتی ہے۔ اس کے علاوہ یہ بڑھاپے میں دماغ سکڑنے کی رفتار بھی سست کرتی ہے۔ یو سی ایل کی سینئر محققہ ڈاکٹر وکٹوریہ گار فیلڈ کے مطابق نتائج بتاتے ہیں کہ قیلولہ بڑھتی عمر میں دماغی صحت کی حفاظت کرتا ہے۔

یہ نتیجہ بھی اخذ کیا گیا کہ قیلولہ کرنے والوں کا دماغ دیگر کے مقابلے میں 15 کیوبک سینٹی میٹر بڑا ہوتا ہے۔ دوسرے لفظوں میں ان کی زندگی میں تین سے چھ سال کا اضافہ ہوتا ہے۔ یہ لوگ ذہنی آزمائشوں میں بھی بہتر کارکردگی دکھاتے ہیں۔ تحقیق "سلیپ ہیلتھ” نامی جریدے میں میں شائع ہوئی ہے۔ اس میں 40 سے 69 سال کے افراد کے ڈیٹا کا تجزیہ کیا گیا۔

تحقیق کی مرکزی مصنفہ ویلنٹینا پاز کے مطابق یہ پہلی سٹڈی ہے جس میں جامع انداز میں قیلولے اور دماغی صحت کے درمیان تعلق کو سمجھنے کی کوشش کی گئی ہے۔ ڈاکٹر وکٹوریہ کے مطابق دن میں قیلولہ کے لیے وقت نکالنا بہت سے لوگوں کے لیے مشکل ہے۔ اکثریت تو اس کا تصور بھی نہیں کر سکتی۔ تاہم اگر موقع ملے تو دن میں آدھے گھنٹے کی نیند لے لینی چاہیے۔

 

Vinkmag ad

Read Previous

موٹر وے پر حادثات، ہیلی کاپٹر ریسکیو سروس شروع کرنے پر غور

Read Next

پنجاب میں 16 ستمبر سے ہمت کارڈ کی تقسیم کا آغاز

Leave a Reply

Most Popular