Vinkmag ad

ابتدائی عمر میں مونگ پھلی کھلانا الرجی سے بچاؤ میں مفید

A person gently holding peanuts in his hands

ماہرین کے مطابق ابتدائی عمر میں بچوں کو مونگ پھلی کھلانا مونگ پھلی سے الرجی کا خطرہ کم کرتا ہے۔ تحقیق میڈیکل جریدے پیڈیاٹرکس میں شائع ہوئی ہے۔ اس کے مطابق 2015 کی ہدایات پر عمل سے تقریباً 60 ہزار بچے مونگ پھلی الرجی سے محفوظ رہے۔

تحقیق کے سربراہ ڈاکٹر ڈیوڈ ہِل، چلڈرن ہسپتال فلاڈیلفیا سے وابستہ ہیں۔ ان کے مطابق 2015 کے بعد تین سال سے کم عمر بچوں میں مونگ پھلی الرجی 27 فیصد کم ہوئی۔ 2017 کے بعد یہ کمی 40 فیصد تک پہنچی۔

سٹڈی کے مطابق خطرے والے بچوں کو ابتدائی عمر میں مونگ پھلی دینے سے الرجی کا خطرہ 80 فیصد تک گھٹ سکتا ہے۔ اس لیے جن خاندانوں میں مونگ پھلی سے الرجی ہو، ان میں بچوں کو چار سے چھ ماہ کے دوران معمولی مقدار میں مونگ پھلی دینا شروع کر دیں۔

سائنس دانوں کا کہنا ہے کہ ابتدائی خوراک سے مدافعتی نظام مونگ پھلی کے پروٹین کو محفوظ سمجھنا سیکھ لیتا ہے۔ اس طرح جسم الرجک ردِعمل ظاہر نہیں کرتا۔ تاہم یہ اثر خاص طور پر مونگ پھلی الرجی میں مؤثر ثابت ہوا ہے۔ دیگر غذاؤں پر تحقیق ابھی جاری ہے۔

Vinkmag ad

Read Previous

ناک کی سوزش کے علاج کے لیے دوا کے استعمال کی منظوری

Read Next

رہائش بدلنے سے بزرگ افراد کی متوقع عمر میں اضافہ

Leave a Reply

Most Popular