Vinkmag ad

دوران حمل اور بچپن میں چینی کا کم استعمال، دل کے خطرات کم

Early-Life sugar reduction could lower future heart risks- Shifa News

ماہرین کا کہنا ہے کہ دوران حمل اور بچپن میں میٹھی اشیا کا کم استعمال دل کو طویل عرصے تک محفوظ رکھ سکتا ہے۔ یہ بات ایک نئی برطانوی تحقیق میں سامنے آئی ہے۔ سٹڈی میں 63 ہزار سے زائد افراد کا ڈیٹا شامل کیا گیا۔ تحقیق معروف طبی جریدے ”دی بی ایم جے” میں شائع ہوئی ہے۔

ماہرین کے مطابق جن ماؤں نے حمل کے دوران کم چینی استعمال کی، ان کے بچوں میں دل کی بیماریوں کا خطرہ کم پایا گیا۔ جن لوگوں کے بچپن میں میٹھی اشیا محدود رہیں، ان میں فالج اور ہائی بلڈ پریشر کے امکانات بھی تقریباً 20 فیصد کم ہوئے۔

محققین کا کہنا ہے کہ زندگی کے ابتدائی 1000 دن دل کی صحت کے لیے نہایت اہم ہوتے ہیں۔ یہ عرصہ حمل کے آغاز سے بچے کی عمر کے پہلے دو سال تک محیط ہے۔ ماہرین کے مطابق اس دوران چینی کا زیادہ استعمال جسم میں چربی کے ذخائر بڑھاتا ہے۔ اس سے انسولین کا توازن متاثر ہوتا ہے، جو بعد ازاں دل کی بیماریوں کا سبب بنتا ہے۔ اس لیے ماہرین دوران حمل اور بچپن میں چینی کم استعمال کرنے کا مشورہ دیتے ہیں۔

Vinkmag ad

Read Previous

بستر مرگ کے مریضوں کے لیے درد کی دواؤں کی دستیابی ناکافی

Read Next

سانس کا ٹیسٹ لبلبے کے کینسر کی جلد شناخت میں مددگار

Leave a Reply

Most Popular