Vinkmag ad

اے آئی کی مدد سے کینسر کی جلد تشخیص

اے آئی کی مدد سے کینسرکی جلد تشخیص- شفا نیوز

فرنک کامب کی 69 سالہ ڈائین کووے کے پھیپھڑوں کے کینسر کی تشخیص چند گھنٹوں میں ہو گئی۔ تشخیص میں بطور خاص اے آئی کی مدد حاصل کی گئی۔ فرنک کامب انگلینڈ کے علاقے سرے میں واقع ایک گاؤں ہے۔

اس ٹیکنالوجی میں ایک خاص اے آئی ٹول استعمال ہوتا ہے ۔رائل سوری این ایچ ایس فاؤنڈیشن ٹرسٹ کا یہ ٹول ایکس رے امیجز کا تجزیہ کرتا ہے۔ مشتبہ علامات کی نشاندہی میں ترجیح فوری توجہ والے کیسز کو ترجیح دیتا ہے۔ اس سے ریڈیالوجسٹ زیادہ تیزی اور درستگی سے مشتبہ کیسز کا تجزیہ کر سکتے ہیں۔ یہ ٹیکنالوجی پانچ مختلف ٹرسٹس میں استعمال ہو رہی ہے۔ ان میں رائل سوری، فرمیلی ہیلتھ، اور یونیورسٹی ہسپتالز سسیکس شامل ہیں۔

ڈائین کووے اس ٹیکنالوجی سے کامیاب استفادہ کرنے والی پہلی مریضہ ہیں۔ انہوں نے کینسر کی ابتدائی مرحلے میں تشخیص پر خوشی کا اظہار کیا۔ ان کے مطابق اس سے انہیں نئی زندگی ملی ہے۔ ہسپتال کے مطابق اس ٹیکنالوجی سے مریضہ کاکینسر ابتدائی مراحل میں شناخت ہو گیا۔ اس سے علاج کامیاب ہونے کی قوی امید ہے۔

Vinkmag ad

Read Previous

2025 ممکنہ طور پر تین گرم ترین سالوں میں شامل

Read Next

گردوں کی غیر قانونی خرید و فروخت پر سخت سزائیں

Leave a Reply

Most Popular