Vinkmag ad

ذیابیطس اور جان بچانے والی 8 ادویات پر پابندی عائد

ذیابیطس اور جان بچانے والی 8 ادویات پر پابندی عائد- شفا نیوز

ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی آف پاکستان  نے جعلی اور غیر معیاری ادویات کے آٹھ بیچز پر پابندی عائد کر دی ہے۔ ان میں ذیابیطس اور جان بچانے والی ادویات بھی شامل ہیں۔ ڈریپ کےمطابق یہ ادویات غیر معیاری ہیں جن کے استعمال سے علاج متاثر ہو سکتا ہے۔

یہ ادویات کراچی، لاہور، فیصل آباد اور ہری پور کی کمپنیوں کی تیارکردہ ہیں۔ ان میں شوگر کی ٹیبلٹ ایمپلیمیٹ ایکس آر کا بیچ 39224 اور اینٹی بائیوٹک انجکشن ایسانیکس کا بیچ آئی اے 702 غیر معیاری ہے۔ برانڈ زیسول ڈرپ کا بیچ 2408207، انجکشن سازی کے سٹیرائل واٹر کا بیچ ڈبلیو آئی 893، بیکٹیریل انفیکشن دوا فلیگینیس سسپنشن کا بیچ 0362 اور اینٹی الرجک ڈیسورا سیرپ بیچ ایس 23236 کے استعمال پر پابندی عائد کی ہے۔ وٹامن بی 12 کا کیانوکو انفیوژن کا بیچ 6609 اور وٹامن بی 12 کا انفیوژن کیانوکو سپر کا بیچ 6403 ملاوٹ شدہ ہے۔

ڈریپ نے ہدایت کی ہے کہ غیر معیاری اور جعلی میڈیسن سپلائی چین کی مکمل تحقیقات کی جائیں۔ مارکیٹوں سے جعلی ادویات فوری طور پر ضبط کی جائیں۔ اس کے لیے پنجاب، بلوچستان اور خیبرپختونخوا میں کریک ڈاون جاری ہے۔ اس دوران ذیابیطس اور جان بچانے والی بہت سی جعلی و غیر معیاری ادویات پکڑی گئی ہیں۔

Vinkmag ad

Read Previous

پیدائشی امراض کے باعث پاکستان میں روزانہ 150 بچوں کی اموات

Read Next

دیہی نگہداشت صحت: پاکستان میں اے آئی پر مبنی منصوبہ پیش

Leave a Reply

Most Popular