Vinkmag ad

اینٹی بائیوٹکس صرف ڈاکٹری نسخے پر دی جائیں، ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی

ایںٹی بائیوٹکس صرف ڈاکٹری نسخے پر دی جائیں- شفا نیوز

ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی پاکستان (ڈریپ) نے اینٹی بائیوٹکس کی بغیر نسخے فروخت کا سخت نوٹس لیا ہے۔ اس کی روک تھام کےلیے تمام صوبوں کو ہدایات جاری کی گئی ہیں۔ ایسے اقدامات پر زور دیا گیا ہے جن کے تحت اینٹی بائیوٹکس صرف ڈاکٹری نسخے پر ہی فروخت ہوں۔

ڈریپ کے سی ای او عاصم رؤف نے کہا کہ ساری دنیا میں اینٹی بائیوٹکس صرف ڈاکٹری نسخے پر فروخت ہوتی ہیں۔ پاکستان میں یہ ٹافیوں کی طرح کھلے عام بک رہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اس معاملے کو بہت سنجیدہ لینے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے اس سلسلے میں قوانین میں ضروری تبدیلیوں پر بھی زور دیا۔

انہوں نے کہا کہ وہ غیر ضروری ادویات تجویز کرنے والے ڈاکٹروں کے خلاف ایکشن تجویز کریں گے۔ ادویات کی غیر اخلاقی مارکیٹنگ کرنے والی فارما کمپنیوں کے خلاف بھی ایکشن ہو گا۔

پاکستان میں سالانہ 135 ارب روپے کی اینٹی بائیوٹکس فروخت ہوتی ہیں۔

ذرائع کے مطابق ڈریپ نے صوبوں سے ڈرگ سیلز رولز پر نظر ثانی کی سفارش کی ہے۔ دوا کی فروخت کے قانون میں الفاظ ’انفرادی مالیکیولز‘ کی جگہ ’کلاسز آف اینٹی بیکٹیریل، اینٹی بائیوٹک‘ شامل کرنے کی سفارش کی گئی ہے۔ اس کا مقصد شیڈولز لسٹ ڈرگز میں تمام اینٹی بائیوٹکس اور اینٹی بیکٹریل دواؤں کو شامل کرنا ہے۔ اس سلسلے میں صوبوں کو ایک خط بھی لکھا گیا ہے۔

ماہرین کا کہنا ہے اینٹی بائیوٹکس کے زیادہ استعمال سے جراثیم طاقت ور اور دوائیں کمزور پڑ رہی ہیں۔ اس لیے ان کا غیر ضروری استعمال روکنے کی ضرورت ہے۔

Vinkmag ad

Read Previous

ٹخنے کی موچ

Read Next

ڈاکٹروں نے 5 ماہ کے بچے کے پیٹ سے چابی نکال لی

Leave a Reply

Most Popular